خیبر پختونخوا ادویات اسکینڈل: ملزم کامران انجم کی 99 کروڑ روپے کی پلی بارگین درخواست
نیب ذرائع کے مطابق نجی میڈیسن کمپنی کے مالک کامران انجم نے خیبر پختونخوا میں سرکاری ادویات اور آلاتِ جراحی کی خریداری کے اسکینڈل میں تقریباً 99 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی درخواست چیئرمین نیب کو جمع کروا دی ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
خیبر پختونخوا میں سرکاری ادویات اور آلاتِ جراحی کی خریداری کے اسکینڈل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق گرفتار نجی میڈیسن کمپنیوں کے مالک کامران انجم نے رضاکارانہ طور پر جیل سے پلی بارگین کی درخواست چیئرمین نیب کو جمع کروا دی ہے، جس میں تقریباً 99 کروڑ روپے کی ادائیگی کی تجویز دی گئی ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ذیابیطس اور آنکھوں کی بیماری کی شکایت ہے اور جیل میں علاج و معالجے میں پیش آنے والی مشکلات کے باعث انہیں تکلیف کا سامنا ہے، جس کی بنیاد پر انہوں نے یہ درخواست دی ہے۔ تاہم پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم کی حتمی تعین چیئرمین نیب کریں گے۔
اس اسکینڈل کا تعلق صوبے میں ادویات اور آلاتِ جراحی کی خریداری کے عمل سے ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق خریداری کے دوران ملزم کی نجی کمپنیوں کے نام ٹینڈر ہوا تھا اور اسی ٹینڈر میں مبینہ غبن پایا گیا، جس کی مالی تفصیلات اور رقم کا تعین اب چیئرمین نیب کی جانب سے کیا جائے گا۔
ملزم کی جانب سے واجب الادا رقم کی تعین کے بعد پلی بارگین کی توثیق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔ یعنی درخواست کی منظوری کا حتمی اختیار عدالت کے پاس ہوگا، جو رقم اور شرائط کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ پلی بارگین نیب کے قانون میں شامل ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کے تحت ملزم رضاکارانہ طور پر مبینہ مالی فائدے کی واپسی یا ادائیگی کی پیشکش کرتا ہے، جبکہ احتساب کے عمل کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاتا اور عدالتی توثیق لازمی قرار دی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے معاملات میں شفافیت اور رقم کی درست تعین ہی عوامی اعتماد کا اصل پیمانہ ہوتی ہے۔
سرکاری خریداریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے اس نوعیت کے کیسز صوبائی محکمہ صحت کی شفافیت اور احتساب کے نظام پر سوال اٹھاتے ہیں۔ عوام کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ اس اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کس حد تک آگے بڑھتی ہیں اور سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی واپسی کیسے یقینی بنائی جاتی ہے۔
اب تک کی کہانی قومی احتساب بیورو
- وفاقی آئینی عدالت نے سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف چارج شیٹ کالعدم قرار دیدی
- نیب کی خیبرپختونخوا میں بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
- اپر کوہستان اسکینڈل: نیشنل بینک داسو کے سابق کیشئر کی 51 کروڑ روپے کی پلی بارگین منظور، جائیدادیں ضبط
- سینیٹ کمیٹی کا انکشاف: صوبائی اختیار کی وزارتوں پر 5 ہزار ارب روپے سے زائد خرچ







