around.pk
Saturday, 21 November 2026
☀ کراچی 25°⛅ لاہور 19°⛅ اسلام آباد 17°
ٹیکنالوجی

میٹا انسٹاگرام چیٹ کے لیے الگ ایپ 'ڈائریکٹ' متعارف کرانے کی تیاری میں

میٹا انسٹاگرام کے پیغام رسانی کے نظام کو مرکزی ایپ سے الگ کر کے 'ڈائریکٹ' کے نام سے ایک علیحدہ میسجنگ ایپ تیار کر رہی ہے، جس کا مقصد صارفین کو صرف چیٹ کے لیے مخصوص پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

around.pk·2h ago

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا انسٹاگرام کے پیغام رسانی کے فیچر کو مرکزی ایپ سے الگ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں 'ڈائریکٹ' کے نام سے ایک علیحدہ میسجنگ ایپ متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین انسٹاگرام کی پوسٹس، ریلز اور دیگر مواد دیکھے بغیر براہ راست ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے۔

اس نئی ایپ کا بنیادی مقصد انسٹاگرام کے چیٹ فیچرز کو ایک الگ پلیٹ فارم پر منتقل کرنا ہے تاکہ صارفین کو صرف پیغام رسانی کے لیے ایک مخصوص ایپ دستیاب ہو۔ اس کے ذریعے لوگ انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بغیر بھی دوسروں کو پیغامات بھیج سکیں گے۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام نے 2013 میں ڈائریکٹ میسجنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا، جس کے ذریعے صارفین فوٹو شیئرنگ ایپ کے اندر ہی ایک دوسرے سے نجی گفتگو اور تصاویر کا تبادلہ کر سکتے تھے۔ اب میٹا اس نظام کو فیس بک میسنجر کی طرز پر مرکزی انسٹاگرام ایپ سے الگ کر کے ایک مستقل ایپ کی شکل دینا چاہتی ہے۔

مجوزہ ڈائریکٹ ایپ میں انفرادی اور گروپ چیٹ دونوں کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام کے بعض مقبول فیچرز بھی اس کا حصہ ہوں گے، جن میں ڈرائنگ کے لیے 'ڈرا'، نوٹس، ذاتی نوعیت کے اسٹیکرز، وائس ایفیکٹس اور چیٹ تھیمز شامل ہیں۔

فی الحال یہ ایپ صرف ترکیہ اور تھائی لینڈ کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ میٹا کے مطابق اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے عمر کی کم از کم حد 13 سال مقرر کی گئی ہے۔

اب تک کی کہانی تھائی لینڈ

  1. تھائی لینڈ نے امریکی درآمدات پر تمام محصولات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
  2. ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، نو کھلاڑی دوسرے مرحلے میں کامیاب
  3. عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
ترکیمیٹاانسٹاگرامتھائی لینڈڈائریکٹفیس بک میسنجر

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں