around.pk
Monday, 23 November 2026
☀ کراچی 26°☀ لاہور 18°☀ اسلام آباد 14°
پاکستان

میر رضا قتل کیس: مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ، اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

کراچی میں میر رضا قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بھی بغیر کسی حتمی نتیجے کے ختم ہو گیا، مقتول کے وکیل نے تحقیقاتی عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اب تک سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

around.pk·2m ago

کراچی میں میر رضا قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) کا تیسرا اجلاس بھی بغیر کسی حتمی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے۔ یہ اجلاس ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے کی۔ اجلاس میں آئی ایس آئی، آئی بی اور این سی سی آئی اے کے افسران کے علاوہ میر رضا کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران میر رضا کے دوست احمد بھردے اور عبداللہ بھردے سمیت ویفلیکس کے ملازمین کے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔ تاہم تین ہفتوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود تحقیقاتی کمیٹی کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہیں لا سکی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے اعلیٰ افسران شامل ہیں جو کیس پر کام کر رہے ہیں، لیکن اب تک کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کو آج بھی انصاف کی امید ہے اور وہ اسی وقت مطمئن ہوں گے جب میر رضا کے قاتلوں کو ان کے سامنے لایا جائے گا۔

وکیل جبران ناصر نے کہا کہ میڈیا کی مسلسل موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ میر رضا کے اہل خانہ انصاف کی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ پورا کراچی ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی میں ہونے والی تفتیش کی تفصیلات فی الحال شیئر نہیں کی جا سکتیں، تاہم اجلاس میں شرکت کے بعد بھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تحقیقات کسی حتمی نتیجے پر پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے الزام عطا کیا کہ متعلقہ حکام کو خط لکھ کر آگاہ کیا گیا ہے کہ اب تک جے آئی ٹی کے احکامات پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق ذوالفقار لاڑک کو ذمہ داری دی گئی تھی کہ کیس میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، لیکن تاحال کسی افسر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں ہو سکی۔

وکیل میر رضا نے یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے کو بھی کیس کے بعض پہلوؤں کی جانچ کی ہدایت کی گئی تھی تاہم اس حوالے سے اب تک صورتحال واضح نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق بعض افراد کے نام پہلے ہی متعلقہ حکام کو فراہم کیے جا چکے ہیں جن کے کردار کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

اب تک کی کہانی میر رضا

  1. میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی نے مشکوک افراد کی تفتیش اور بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کی اجازت مانگی
  2. میر رضا قتل کیس: ابتدا میں پولیس کی غفلت، ڈی آئی جی عرفان بلوچ
  3. وی آئی پی دورے کی وجہ سے امتحان ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم برطرف
  4. میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی کا اہم اجلاس آج، اہل خانہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
کراچیایف آئی اےمیر رضاعرفان بلوچجبران ناصرذوالفقار لاڑک

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں