around.pk
Monday, 23 November 2026
☀ کراچی 26°☀ لاہور 18°☀ اسلام آباد 14°
پاکستان

گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس: عدالت کا ملزمان پر کم عمر بچوں سے مشقت و استحصال کی دفعات لگانے کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت نے فاطمہ ہلاکت کیس میں ملزمان کے خلاف کم عمر بچوں سے مشقت اور استحصال سے متعلق قانون کی دفعہ 3 سمیت دیگر دفعات شامل کرنے کا حکم دے دیا، اور مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

around.pk·3m ago

اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت نے گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس میں اہم حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کے خلاف کم عمر بچوں سے مشقت اور استحصال سے متعلق قانون کی دفعہ 3 لگانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ بچوں پر تشدد اور کم عمر بچوں کو بے سہارا چھوڑنے کی دفعات بھی مقدمے کا حصہ بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کر لیا ہے۔

تفتیشی افسر کی رپورٹ کے مطابق نادرا کے جائزے میں بچی کی عمر 11 سال 11 ماہ ثابت ہوئی ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید تفتیش کے مختلف نکات کا تعین کریں۔ واضح رہے کہ عدالت نے تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتولہ اور ایف آئی اے افسر، مقتولہ کے والد اور ایف آئی اے افسر کے ملزم فیملی کے ساتھ تعلق کا تعین ابھی ہونا ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ بچی کس مقصد کے لیے ایف آئی اے افسر کے گھر تھی اور کیا اس سے کوئی مالی فائدہ حاصل کیا گیا، یہ بات بھی طے ہونا باقی ہے۔ عدالت نے نشاندہی کی کہ ملزمہ کے خاوند، ملازمین اور ہمسایوں کے بیان 161 کے تحت نہیں لیے گئے، جس سے یہ تعین ہو سکے کہ کون سا کام یا چائلڈ لیبر لی جا رہی تھی۔ کمپلینٹ کے حوالے بھی ابھی طے نہیں کیے گئے کہ آیا اس کے بدلے مالی لین دین تو نہیں کیا جا رہا تھا۔

عدالت نے مزید کہا کہ ملزمہ کے خاوند کا کردار، تین سال سے بچی کو سرکاری رہائش گاہ پر رکھنے کی وجوہات اور کن حالات میں ہلاکت ہوئی، یہ سب باتیں تفتیش کا حصہ ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ یہ دفعات مقدمے میں شامل کرنے کے حوالے سے آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا جائے، جبکہ حتمی فیصلہ چالان جمع ہونے کے بعد متعلقہ عدالت کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق ڈی وی آر کی تصدیق این سی سی آئی اے نے کر دی ہے۔ عدالت نے متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا مکمل ٹرانسکرپٹ تیار کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عدالت نے 26 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اب تک کی کہانی این سی سی آئی اے

  1. این سی سی آئی اے کا ڈارک ویب پر خفیہ ڈیٹا فروخت کرنے والے ملزم کی گرفتاری
  2. اسلام آباد اور راولپنڈی میں کال سینٹرز پر چھاپے، 143 افراد گرفتار
  3. لاہور ہائی کورٹ کا اسمارٹ گلاسز کے معاملے پر پنجاب اور وفاقی حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  4. سندھ ہائیکورٹ: غیر قانونی کال سینٹر کیس میں مفرور ملزم کو ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت
پوری ٹائم لائن دیکھیں →

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں