سینیگال افریقن کپ آف نیشنز 2025 کا چیمپئن قرار، عدالت نے مراکش کی اپیل مسترد کر دی
کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے افریقن کپ آف نیشنز 2025 کے معاملے پر سینیگال کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے مراکش کی اپیل مسترد کر دی، جس کے بعد سینیگال کو دوبارہ چیمپئن قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (سی اے ایس) نے افریقن کپ آف نیشنز 2025 کے فائنل سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے سینیگال کو دوبارہ چیمپئن قرار دے دیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد افریقی فٹبال کنفیڈریشن کی جانب سے مراکش کو دیا گیا ٹائٹل واپس لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوری میں رباط میں کھیلے گئے فائنل میں سینیگال نے اضافی وقت میں پاپ گیے کے گول کی بدولت مراکش کو 0-1 سے شکست دی تھی۔ تاہم میچ کے دوران متنازع پنالٹی ملنے پر سینیگال کے کھلاڑی احتجاجاً میدان سے باہر چلے گئے تھے، جس کے بعد مراکشی کھلاڑی براہیم ڈیاز پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے اور مقابلہ مکمل ہوا۔
تقریباً دو ماہ بعد افریقی فٹبال کنفیڈریشن نے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سینیگال سے ٹائٹل واپس لے کر مراکش کو فاتح قرار دیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف سینیگال فٹبال فیڈریشن نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج دائر کیا۔
عدالت میں تین رکنی پینل نے متفقہ طور پر سینیگال کے حق میں فیصلہ سنایا۔ سینیگال نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جبکہ مراکش نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ افریقی فٹبال کنفیڈریشن نے عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ فیصلہ افریقی فٹبال کے لیے ایک اہم موڑ ہے، کیونکہ اس سے ٹائٹل کے حوالے سے پیدا ہونے والی قانونی الجھن ختم ہو گئی ہے اور سینیگال کو باضابطہ طور پر افریقن کپ آف نیشنز 2025 کا چیمپئن تسلیم کر لیا گیا ہے۔
اب تک کی کہانی افریقہ
- ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور جنوبی افریقا کے تجارتی تعلقات میں نئی راہیں کھل گئیں
- فیفا صدر کے انتخاب میں نیا امیدوار: سالانہ صرف ایک ڈالر تنخواہ کی پیشکش
- سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے کم از کم 35 افراد ہلاک
- ویان مولڈر کو برائن لارا کا عالمی ریکارڈ توڑنے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی










