ایف بی آر کا سابق فاٹا اور پاٹا کی ٹیکس رعایت کے غلط استعمال پر دو افسران معطل کرنے کا اعلان
ایف بی آر نے سابق فاٹا اور پاٹا کی ٹیکس رعایت کے مبینہ غلط استعمال پر کمشنر سمیت دو افسران معطل کرتے ہوئے چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، جس نے 30 دن میں رپورٹ پیش کرنی ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خیبرپختونخوا کے سابق فاٹا اور پاٹا علاقوں میں دی جانے والی ٹیکس رعایت کے غلط استعمال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کمشنر سمیت دو افسران کو معطل کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی اربوں روپے کے سرٹیفکیٹس کی بغیر تصدیق جاری کیے جانے کے انکشاف کے بعد کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آر نے گریڈ 21 کے ممبر کی سربراہی میں چار رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی ہے جو تیس دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی جاری کیے گئے تمام سرٹیفکیٹس کی چھان بین کرے گی اور ہر خریدار کی موقع پر تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔
ایف بی آر کے مطابق تحقیقات میں کاغذی خریداروں، غائب پتوں اور بغیر مینوفیکچرنگ کے مال کی فروخت کے حوالے بے نقاب ہوئے ہیں، جو ٹیکس رعایت کے نظام میں مبینہ بدعنوانی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ادارے نے واضح کیا کہ ٹیکس رعایت کو کسی صورت ٹیکس چوری کا ذریعہ نہیں بننے دیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس معاملے میں ملوث ذمہ دار افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ سابق فاٹا اور پاٹا کے لیے مقرر کردہ ٹیکس مراعات کا مقصد محفوظ رہے اور اس نظام کا غلط فائدہ اٹھانے والوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ سابق فاٹا اور پاٹا کے علاقوں کو خصوصی ٹیکس مراعات حاصل ہیں جن کا مقصد مقامی معیشت کی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہے۔ ایف بی آر کی اس کارروائی کو رعایت کے نظام کی شفافیت اور ادارہ جاتی جوابدہی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
اب تک کی کہانی ایف بی آر
- وزیراعظم کی ہدایت: ہوائی اڈوں پر اسمارٹ اسکیننگ سسٹم جلد فعال کیا جائے گا
- بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن رسک میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر
- ایف بی آر کا مشروبات بنانے والی صنعتوں کی الیکٹرانک نگرانی کا دائرہ مزید بڑھانے کا فیصلہ
- ایف بی آر نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ کا دائرہ اختیار بڑھا دیا








