واشنگٹن میں نتین یاہو اور ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ، غزہ کے بچوں کی ہلاکتوں کی علامتی منظرکشی
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صیہونیت مخالف کارکنوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا، جس میں غزہ کے بچوں کی ہلاکتوں کی علامتی عکاسی کی گئی۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صیہونیت مخالف کارکنوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک مظاہرہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں اور دیگر امریکی شخصیات کو بچوں کے خون اور اعضا کی علامتی منظرکشی کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ مظاہرہ تھینکس گیونگ سے قبل واشنگٹن کے یونین اسٹیشن کے باہر کیا گیا اور اسے ''فرینڈزگیونگ ڈنر'' کا نام دیا گیا۔
منظرکشی میں اداکاروں نے نیتن یاہو، امریکی مالیاتی شخصیت جیفری ایپسٹین اور صدر ٹرمپ کا روپ دھارے ایک میز پر بیٹھے ہوئے تھے۔ اس میز پر بچوں کی خون آلود گڑیوں اور مصنوعی خون کے پیالوں کے ذریعے غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں کی علامتی تصویر پیش کی گئی۔
مظاہرے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے کردار بھی تھے۔ ایک اداکار نے مجسمہ آزادی کا روپ دھار رکھا تھا جسے زنجیروں میں جکڑا گیا تھا اور اس کے منہ پر اسرائیلی پرچم باندھا گیا تھا۔
میز پر رکھے ایک مشروب کو ''غزہ کا خون'' کا نام دیا گیا تھا جبکہ دیگر تحریروں کے ذریعے اسرائیل اور امریکی قیادت پر الزامات عائد کیے گئے۔ اس منظرکشی میں قرونِ وسطیٰ کے یورپ میں یہودیوں کے خلاف لگائے جانے والے خون کے الزامات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا، الزامات نے تاریخ میں یہودیوں کے خلاف تشدد کو ہوا دی تھی۔
واضح رہے کہ یہ مظاہرہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے احتجاج کا حصہ ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امریکی حکومت اسرائیل کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد روکے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے۔
اب تک کی کہانی نیتن یاہو
- اسرائیلی عدالت کی نیتن یاہو کے کرپشن مقدمات میں اہم سفارشات، مقدمہ 4000 میں رشوت کے الزامات واپس لینے کا مشورہ
- نیتن یاہو کا ایران پر حملے کے لیے امریکا پر دباؤ، واشنگٹن نے فیصلہ ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا
- اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کی نیتن یاہو کو ایران پر یکطرفہ حملے سے خبردار کر دیا
- اسرائیل میں عرب قانون سازوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، سیاسی کشیدگی عروج پر










