around.pk
Sunday, 29 November 2026
☀ کراچی 23°☀ لاہور 14°⛅ اسلام آباد 13°
پاکستان

مریم نواز کی ہانگ کانگ سمٹ میں شرکت، پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات کو عالمی پذیرائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی، جہاں پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

around.pk·37m ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایشیا میں پہلی بار منعقد ہونے والی نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ ہانگ کانگ سمٹ میں شرکت کے لیے اپنے وفد کے ہمراہ ہانگ کانگ پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ 30 نومبر کو اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گی۔ یہ دعوت انہیں ٹرسٹ کے چیئرمین پیٹر نوبل کی جانب سے خصوصی طور پر دی گئی ہے۔

مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پنجاب کے مؤثر اقدامات کا اعتراف باعث اطمینان ہے۔ ان کے مطابق پنجاب میں گرین ٹرانسپورٹ، سرکاری خریداری میں فیول وہیکل کی پابندی اور فضائی معیار کی بہتری کے اقدامات مؤثر ثابت ہو رہے ہیں، جبکہ جنگلات میں آتشزدگی کی پیشگی وارننگ کا جدید نظام بھی ایک بڑی کامیابی ہے۔

چیئرمین پیٹر نوبل نے وزیراعلیٰ کو بھیجے گئے خط میں پنجاب کی ماحولیاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے عملی طریقے اپنانے کا تجربہ عالمی برادری کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وفد کی شرکت سمٹ کے مباحثوں کو مؤثر بنائے گی اور عالمی تعاون کے فروغ کا باعث ہوگی۔

وفد کو ہانگ کانگ میں ٹرسٹ کے حکام نے شاندار خیر مقدم کیا۔ سمٹ میں سربراہان مملکت، اہم وزرا، عالمی تنظیموں کے نمائندے، نوبل خاندان کے افراد اور سائنسدان شرکت کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماحولیات کی بہتری اور تحفظ کے لیے نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے ساتھ اشتراک خوش آئند ہوگا اور دنیا پنجاب کے پائیدار اقدامات کی معترف ہے، جو پنجاب کے عوام کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پنجاب کو عوام دوست اقدامات، منفرد منصوبوں اور فلاحی پروگراموں کی وجہ سے عالمی سطح پر پہچانا جائے گا اور ایک شاندار پنجاب کی تعمیر کا عہد نبھایا جائے گا۔

اب تک کی کہانی ہانگ کانگ

  1. مریم نواز 28 نومبر کو ہانگ کانگ کا دورہ کریں گی، نواز شریف بھی ہمراہ
  2. پاکستان نے کوریا کو شکست دے کر 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
  3. پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا پلیٹ فائنل جیت لیا، عباس آفریدی کی دھواں دار اننگز
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
پنجابمریم نوازہانگ کانگنوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹنوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ ہانگ کانگ سمٹپیٹر نوبل

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں