پاکستان کے پہلے خلا باز ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن سے بحفاظت زمین پر واپس
پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے کامیاب مشن کے بعد شمالی چین میں بحفاظت زمین پر اتر آئے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے۔ چینی خبر رساں ادارے سپارکو کے مطابق شین ژو 23 خلائی جہاز نے 29 نومبر کو بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 42 منٹ پر خلائی اسٹیشن سے کامیابی سے علیحدگی اختیار کی اور بعد ازاں شمالی چین میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر تینوں خلا بازوں کو لے کر محفوظ لینڈنگ کی۔
ذیشان علی نے 25 نومبر کو دو چینی خلا بازوں ژانگ ژی یوان اور لی جیا ینگ کے ہمراہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر قدم رکھا تھا اور اس طرح وہ اس خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بننے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور چین کے ساتھ خلائی تعاون کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
خلائی اسٹیشن سے روانگی سے قبل تینوں خلا بازوں نے سائنسی تجربات سے متعلق ڈیٹا کی منتقلی مکمل کی اور اسٹیشن کے انتظامی امور اور ریکارڈ کو حتمی شکل دی۔ اس مشن کے دوران کیے گئے تجربات سے خلائی تحقیق اور طویل مدتی خلائی مشنوں کے حوالے سے قیمتی معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق تینوں خلا باز شمالی چین کی ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر اترے جہاں ان کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے زمینی کنٹرول ٹیمیں آئندہ مراحل کی نگرانی کر رہی ہیں۔ خلا بازوں کی صحت کی جانچ اور مشن کے ڈیٹا کی وصولی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ مشن پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون کی ایک روشن مثال ہے۔ ذیشان علی کی کامیاب واپسی نہ صرف پاکستانی نوجوانوں کے لیے تحریک کا باعث ہے بلکہ ملک میں خلائی سائنس اور تحقیق کے فروغ کے لیے بھی اہم پیش رفت ہے۔
اب تک کی کہانی ذیشان علی
- پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان علی نے تیان گونگ اسٹیشن پر سائنسی تجربات شروع کر دیے
- ذیشان علی کے ساتھ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پاکستانی پکوانوں کی فہرست سامنے آ گئی
- وفاقی وزیر اطلاعات کا کہکشاں-مشن کنٹرول سینٹر کا افتتاح، 25 نومبر کو خلائی مشن کا دن قرار
- ذیشان علی کی خلائی پرواز نئے پاکستان کی شروعات ہے، احسن اقبال











