12 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

Advertisement
پاکستان

شکایت کے ساتھ پانچوں فیس بک اکاؤنٹس پر موجود مواد کے اسکرین شارٹس بھی منسلک کیے گئے

اراؤنڈ نیوز
10 اگست 2026 · 5:59 شام · 33 ویوز
WA f X
شکایت کے ساتھ پانچوں فیس بک اکاؤنٹس پر موجود مواد کے اسکرین شارٹس بھی منسلک کیے گئے

شکایت کے ساتھ پانچوں فیس بک اکاؤنٹس پر موجود مواد کے اسکرین شارٹس بھی منسلک کیے گئے

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اور ان کے صاحبزادے کے خلاف سوشل میڈیا پر کردارکشی کے تناظر میں نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پانچوں سروس پروائیڈرز کو اکاؤنٹس کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے خطوط ارسال کریگی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق مذکورہ معاملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لئےنیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی  کو شکایت موصول ہونے کے بعد باقاعدہ انکوائری نمبر لگا کر کارروائی کا آغازکردیا گیا۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن کے وکیل نے شکایت ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کے نام جمع کرائی تھی، ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی جانب سے سروس پروائیڈرز کو پانچوں اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہمی کے لئے خطوط ارسال کئے جائیں گے۔

اکاؤنٹس آپریٹ کرنے والے  افراد اور جگہوں کا تعین بھی تحقیقات  کا حصہ ہوگا، فیس بک کے 5 اکاؤنٹس اور نام سے موجود پلیٹ فارمز کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی۔

شکایت کے مطابق میر علی رضا کیس سے تعلق جوڑنے سمیت دیگر الزامات کے تحت میڈیا مہم چلائی گئی، شکایت کے ساتھ پانچوں فیس بک اکاؤنٹس پر موجود مواد کے اسکرین شارٹس بھی منسلک کیےگئے۔

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری

کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی

کراچی میں گھر سے پولیس افسر کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں

نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار، خاتون سمیت 3 زخمی

کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔ TVNetworks & Stations

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو

یہ کہانی کیسے آگے بڑھی

  1. واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ور ایدھی کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے
Advertisement