10 Aug 2026
around.pk

Pakistan & World News

Advertisement
Pakistan

Taxila: Two Workers Killed After Landslide During Blasting and Crushing Operations in Margalla Hills | Express News

Express News
10 Aug 2026 · 11:13 AM · 2 views
WA f X
Taxila: Two Workers Killed After Landslide During Blasting and Crushing Operations in Margalla Hills | Express News

مالک اور منشی دونوں کی لاشیں لے کر موقع سے غائب، قتل بالسبب اور ایکسپلوژو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کے علاقے میں مارگلہ اور ملحقہ پہاڑیوں پر بلاسٹنگ و کرشنگ کا مبینہ غیر قانونی دھندہ جاری ہے، سالار گاہ پہاڑی پر بلاسٹنگ و کرشنگ کے دوران پہاڑی تودا گرنے سے دو محنت کش جاں بحق ہوگئے۔

Advertisement

مالک اور منشی دونوں کی لاشیں لے کر موقع سے غائب ہوگئے جس پر پولیس نے قتل بالسبب اور ایکسپلوژو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ریاست کی جانب سے پولیس کے سب انسپکٹر قیصر عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈیوٹی پر تھے کہ 15 کی ذریعے کال موصول ہوئی کہ سالار گاہ پہاڑی پر جاوید ارشاد  کی کرش مشین کے لیے بلاسٹنگ ہو رہی ہے۔

اطلاع پر سالار گاہ پہاڑی پہنچے تو دریافت پر معلوم ہوا کہ مالک کرش مشین جاوید ارشاد اور اسکا منشی منیر خان دونوں مل کر غیر قانونی بلاسٹنگ کرتے ہیں، موقع پر اسی بلاسٹنگ کی وجہ سے پہاڑی گری ہوئی پائی اور اسی بلاسٹنگ کی وجہ سے دو محنت کش زاہد اور صدام جاں بحق ہوگئے۔

مقدمے کے متن کے مطابق کرش میشن کے مالک جاوید ارشاد اور اسکے منشی منیر خان نے غیر قانونی بلاسٹنگ کی جس کی وجہ سے دو مزدوروں کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق مزدوروں کی لاشوں کو جاوید ارشاد اور منیر خان اپنے ساتھ کہیں لے کر چلے گئے۔

دونوں ملزمان نے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس پر دونون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری

کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی

کراچی میں گھر سے پولیس افسر کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں

نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار، خاتون سمیت 3 زخمی

کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔ TVNetworks & Stations

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو

Also available in Urdu اردو ←
Advertisement