راولپنڈی میں سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک
گوالمنڈی میں نالہ لئی کے قریب سی سی ڈی کی ٹیم پر ملزمان نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں راجہ ذیشان عرف شانی ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہو گئے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں نالہ لئی کے قریب سی سی ڈی کی ایک ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے بعد جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ٹیم کو تین افراد کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی، جس پر وہ امام بارگاہ گوالمنڈی کے قریب پہنچی تو ملزمان نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت ڈھوک چراغ دین کے رہائشی راجہ ذیشان عرف شانی کے طور پر ہوئی ہے۔
ہلاک ملزم کے قبضے سے تیس بور کا پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق راجہ ذیشان پر الزام تھا کہ اس نے چند روز قبل چوری شدہ گاڑی کا سراغ لگانے والے ایک کانسٹیبل کو گولی مار کر زخمی کیا تھا، جبکہ اس پر کانسٹیبل امجد کو فائرنگ کر کے شہید کرنے کا بھی الزام تھا۔
واضح رہے کہ راجہ ذیشان اس سے قبل پولیس حراست سے فرار ہو چکا تھا اور اس کی گاڑی چوری کی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں گاڑی چوری کی درجنوں وارداتوں کے علاوہ اغوا برائے تاوان اور قتل کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھ رابطے اور ان کی نشاندہی کے لیے تفتیشی ٹیمیں متحرک ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اب تک کی کہانی راولپنڈی
- سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، دو کھلاڑی اسکواڈ سے ریلیز
- شورکوٹ میں ہزارہ ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، تمام مسافر محفوظ
- سعود شکیل کا سینئر کھلاڑیوں سے ذمہ داری دکھانے کا مطالبہ
- سوڈان کے وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال









