نئی آٹو پالیسی: چھوٹی پیٹرول گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے تک کمی متوقع
حکومت کی نئی آٹو پالیسی کے تحت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی سے مقامی طور پر تیار کردہ پیٹرول گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے، جس سے 658 سی سی گاڑی 3 لاکھ 75 ہزار روپے سستی ہو سکتی ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
حکومت کی منظور کردہ نئی آٹو پالیسی کے تحت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے باعث مقامی طور پر تیار کردہ پیٹرول گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے تک کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملکی آٹو انڈسٹری کو فروغ دینا اور صارفین کے لیے گاڑیوں کی خریداری کو سہل بنانا بتایا جا رہا ہے۔
دستاویزات کے مطابق 658 سی سی تک کی مقامی طور پر تیار کردہ پیٹرول گاڑی کی قیمت میں 3 لاکھ 75 ہزار روپے کی کمی کی جائے گی، جس کے بعد اس کی قیمت 32 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم ہوکر 28 لاکھ 45 ہزار روپے ہو جائے گی۔ اسی طرح 998 سی سی تک کی مقامی تیار کردہ پیٹرول گاڑی 4 لاکھ 40 ہزار روپے سستی ہوگی اور اس کی قیمت 42 لاکھ 70 ہزار روپے سے کم ہوکر 38 لاکھ 30 ہزار روپے تک آ جائے گی۔
دستاویزات کے مطابق 1496 سی سی تک کی پیٹرول ایس یو وی کی قیمت میں 7 لاکھ 40 ہزار روپے کی کمی ہوگی، جس کے بعد یہ گاڑی 60 لاکھ 60 ہزار روپے کی بجائے 53 لاکھ 20 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ اسی طرح 1498 سی سی تک کی پیٹرول ایس یو وی کی قیمت 94 لاکھ 40 ہزار روپے سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے کم ہوکر 91 لاکھ 60 ہزار روپے ہو جائے گی۔
مزید برآں 1598 سی سی تک کی مقامی تیار کردہ پیٹرول جیپ کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کی کمی ہوگی، جس کے بعد اس کی قیمت ایک کروڑ 21 لاکھ روپے سے کم ہوکر ایک کروڑ 11 لاکھ روپے ہو جائے گی۔ یہ کمی خاص طور پر ان صارفین کے لیے اہم ہے جو بڑی گاڑیوں کی خریداری پر غور کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ کمی حکومت کی منظور کردہ نئی آٹو پالیسی کے تحت تجویز کی گئی ہے، جس کا اطلاق مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر ہوگا۔ ماہرین کے مطابق اس پالیسی سے نہ صرف صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ مقامی آٹو انڈسٹری کی مسابقت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم حتمی قیمتوں کا انحصار متعلقہ حکام کی جانب سے نوٹیفکیشن اور اطلاق پر ہوگا۔
اب تک کی کہانی ٹیکس
- شانگلہ میں دھماکے سے پولیس کانسٹیبل قیموس خان شہید
- نئی آٹو پالیسی: لگژری گاڑیوں کے علاوہ تمام گاڑیاں سستی ہوں گی، مشیر وزیراعظم
- حکومت نے 12 لاکھ نان فائلر تاجروں کے خلاف کارروائی مؤخر کر دی، مزید 3 ماہ کی مہلت پر غور
- ایف بی آر کا برآمد کنندگان کی بلیک لسٹنگ کے مسائل حل کرنے کا اعادہ










