افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک؛ تاجکستان میں 9 کارندے گرفتار
تاجکستان کی سرحدی فورسز نے افغانستان سے چرس اسمگل کرنے والے بین الاقوامی نیٹ ورک کے 9 کارندوں کو گرفتار کر کے 24 کلوگرام چرس برآمد کر لی، جبکہ رواں سال پہلے چھ ماہ میں افغان تاجک سرحد پر ڈیڑھ ہزار کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی جا چکی ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور یہ ملک عالمی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کا مرکز بنتا جا رہا ہے، جس کے باعث پڑوسی ممالک کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔ تازہ واقعے میں تاجکستان کی سرحدی فورسز نے ایک بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کے نو کارندوں کو گرفتار کیا ہے۔
تاجک جریدے ایشیا پلس کی رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران افغانستان سے اسمگل کی گئی 24 کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی۔ گرفتار افراد اس بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو افغانستان سے منشیات حاصل کر کے مختلف ممالک تک پہنچاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیٹ ورک کے سرغنہ مظفر اعظموف نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2025 سے اب تک 20 سے 25 کارروائیوں کے دوران 550 سے 600 کلوگرام چرس اسمگل کی۔ نیٹ ورک کے ارکان کو سرحد پار ہر کھیپ پہنچانے کے بدلے 2500 ڈالر ادا کیے جاتے تھے، جو اس کاروبار کے بڑے پیمانے کو ظاہر کرتا ہے۔
تاجکستان کے ادارۂ انسدادِ منشیات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں صرف افغان تاجک سرحد پر ڈیڑھ ہزار کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی جا چکی ہے، جو خطے میں اسمگلنگ کی شدت کو واضح کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق افغانستان سے منشیات کی مسلسل اسمگلنگ پڑوسی ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس سے نہ صرف سماجی و صحت کے مسائل جنم لے رہے ہیں بلکہ سرحدی سلامتی کو بھی چیلنج درپیش ہے۔ اس صورتحال میں علاقائی تعاون اور سرحدی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
اب تک کی کہانی تاجکستان
- وسطی ایشیا میں نیا اسٹریٹجک کھیل: روسی اثر و رسوخ کم ہونے پر بھارت اور چین کی اسلحے کی دوڑ
- پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق 'دوستی III' اختتام پذیر










