around.pk
Friday, 13 November 2026
⛅ کراچی 27°⛅ لاہور 21°🌧 اسلام آباد 15°
ٹیکنالوجی

آئی فون ایئر 2 اور آئی فون 18 کے ڈیزائن لیک سامنے آ گئے

سوشل میڈیا پر جاری تصاویر اور ویڈیو میں آئی فون ایئر 2 اور معیاری آئی فون 18 کے ڈمی ماڈلز دکھائے گئے ہیں، جن سے ڈیزائن اور کیمرہ سیٹ اپ میں ممکنہ تبدیلیوں کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

around.pk·1h ago

ایپل کے آئندہ اسمارٹ فونز آئی فون ایئر 2 اور معیاری آئی فون 18 کے حوالے سے نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں دونوں فونز کے دھاتی ڈمی ماڈلز دکھائے گئے ہیں، جن سے ان کے ممکنہ ڈیزائن اور نمایاں تبدیلیوں کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ تاہم ایپل کی جانب سے اب تک ان ماڈلز کی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایکس پر جاری تصاویر میں دکھائے گئے ڈمی یونٹس پہلے سامنے آنے والی لیکس سے بھی مطابقت رکھتے ہیں۔ آئی فون ایئر 2 کے ڈیزائن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی اس فون کو اپنے پہلے ایئر ماڈل کی طرح انتہائی پتلا رکھنا چاہتی ہے۔ سامنے کے ڈسپلے میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں، البتہ پچھلے حصے میں کیمرہ سیٹ اپ نیا ہو سکتا ہے۔

ابتدائی آئی فون ایئر میں صرف ایک 48 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا تھا، جبکہ نئی اطلاعات کے مطابق ایئر 2 میں دو کیمرے شامل ہوں گے۔ مرکزی کیمرہ 48 میگا پکسل کا برقرار رہنے کا امکان ہے اور اس کے ساتھ 48 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرہ بھی دیا جا سکتا ہے۔ کیمرہ ماڈیول بھی پہلے کے مقابلے میں قدرے موٹا ہو سکتا ہے۔

بیٹری کے حوالے سے بھی بہتری کی توقع ہے۔ پہلے ایئر ماڈل میں 3149 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی تھی، جبکہ نئے ماڈل میں اس سے زیادہ گنجائش کی بیٹری شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ایک سابقہ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایئر 2 میں ایپل کی اے 20 سیریز کا چپ سیٹ استعمال ہوگا، جو آئی فون 18 پرو ماڈلز اور آئی فون ڈو میں بھی دیے جانے کی خبریں ہیں۔ اگر یہ تفصیلات درست ثابت ہوئیں تو نیا ایئر ماڈل گزشتہ سال کے ماڈل سے زیادہ طاقتور ہوگا۔

دوسری جانب آئی فون 18 کے ڈمی ماڈل سے اشارہ ملتا ہے کہ اس کا مجموعی ڈیزائن آئی فون 17 سے کافی مختلف نہیں ہوگا۔ لیکس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس فون میں بھی اے 20 چپ سیٹ اور ایپل کا سی 2 موڈیم دیا جائے گا، جبکہ اس کی ابتدائی قیمت 899 ڈالر ہو سکتی ہے، جو آئی فون 17 کے مقابلے میں 100 ڈالر زیادہ ہے۔ معیاری آئی فون ماڈل ایپل کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ آئی فون 17 کو اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون بتایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایپل نے 2026 میں اپنے آئی فونز متعارف کرانے کا معمول تبدیل کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ستمبر 2026 میں کمپنی آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور اپنے پہلے فولڈ ایبل فون آئی فون ڈو کو پیش کر چکی ہے، جبکہ آئی فون ایئر 2 اور معیاری آئی فون 18 کو مارچ یا اپریل 2027 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اب تک کی کہانی ایپل

  1. بھارت میں ایپل کے پرزے بنانے والی ٹاٹا فیکٹری میں زہریلی گیس سے تین مزدور ہلاک
  2. ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز پر جنسی و پرتشدد ڈیپ فیک بنانے والی 400 سے زائد ایپس کی موجودگی کا انکشاف
  3. ایپل کا iOS 27.3 کا پہلا ڈیویلپر بیٹا ورژن جاری کرنے کا اعلان، چین میں ایپل انٹیلیجنس کے فیچرز فعال ہوں گے
  4. ایپل نے فولڈیبل آئی فون کی اسکرین میں دراڑ کے مسئلے پر اسٹورز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
اسمارٹ فونزایپلآئی فون 17آئی فون 18آئی فون ایئر 2آئی فون ڈوو

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں