این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ مستعفی، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقرر
این ویڈیا نے اعلان کیا ہے کہ بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ نے اپنے عہدے سے فوری استعفیٰ دے دیا ہے۔ کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس کو مستقل تقرری تک عبوری سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بانی، صدر اور چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ نے اپنے عہدے سے فوری طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہوانگ نے بورڈ کی رکنیت سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ تاہم سرکاری بیان میں استعفیٰ کی وجہ واضح نہیں کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس کو مستقل جانشین کی تقرری تک عبوری سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہوانگ کی کمپنی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے نئے مستقل چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی ہے۔
جینسن ہوانگ نے 1993 میں این ویڈیا کی بنیاد رکھی تھی اور ان کی قیادت میں یہ کمپنی گرافکس چپس کے میدان میں عالمی شہرت یافتہ بنی۔ آج کل مصنوعی ذہانت کی ترقی میں این ویڈیا کی چپس کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، جس کی وجہ سے کمپنی دنیا کی قیمتی ترین ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
ادھر بین الاقوامی میڈیا میں ہوانگ کے حوالے سے بعض ذاتی معاملات کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے بورڈ نے متعلقہ خدشات پر آزادانہ تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے ان امور پر کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ ہوانگ تائیوانی نژاد امریکی بزنس ایگزیکٹو ہیں اور انہیں ٹیکنالوجی صنعت کی سب سے بااثر شخصیات میں گنا جاتا ہے۔ ان کے استعفے کے بعد این ویڈیا کی قیادت میں تبدیلی سے عالمی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی منڈی پر اثرات کے حوالے سے تجزیہ کاروں کی نظریں کمپنی کے اگلے اقدامات پر مرکوز ہیں۔
اب تک کی کہانی جینسن ہوانگ
- اینویدیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کے خلاف بورڈ کا جائزہ، حصص میں تیز کمی
- این ویڈیا کے سربراہ کا ذاتی معاملے کا اعتراف، کمپنی نے تحقیقات کا اعلان کر دیا











