راولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان کی شاندار بولنگ، سری لنکا کی برتری محدود
راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز ثاقب خان نے 7 وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو بڑی برتری سے روکا، پاکستان کی برتری 69 رنز تک پہنچ گئی۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستانی بولر ثاقب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم کو بڑی برتری حاصل کرنے سے روک دیا۔ سری لنکا نے چوتھے روز کا آغاز 404 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا تو پہلے ہی اوور میں دھننجیا ڈی سلوا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 167 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور کپتان کوشال مینڈس کے ساتھ 249 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔
کوشال مینڈس جو تیسرے روز کے اختتام پر 117 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے، چوتھے روز صرف دو رنز کے اضافے کے ساتھ ثاقب خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ثاقب خان نے سونل دینوشا (20)، لاہیرو کمارا (صفر) اور اسیتھا فرنانڈو (4) کو پویلین بھیج کر سری لنکا کی اننگز کو 404 رنز پر سمیٹ دیا۔ ثاقب خان نے ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل محمد زاہد، محمد نذیر اور ابرار احمد یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
سری لنکن ٹیم اپنے تیسرے روز کے اسکور میں صرف 42 رنز کا اضافہ کرسکی اور 6 وکٹیں گنوادیں، تاہم اسے 12 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ اس طرح پاکستان کو دوسری اننگز میں 13 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا، آخری روز لاہیرو کمارا نے پہلی ہی گیند پر اذان اویس (22) کو آؤٹ کیا، اور اگلے ہی اوور میں محمد طحہٰ (24) اسیتھا فرنانڈو کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ ابتدائی دو اوورز میں دو وکٹیں گرنے کے بعد میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔
تاہم کپتان بابر اعظم اور سعود شکیل نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے کریز پر ڈٹے رہے اور پاکستان کی برتری کو 69 رنز تک پہنچا دیا۔ اس وقت بابر اعظم اور سعود شکیل کریز پر موجود ہیں اور ٹیم کو مزید مضبوط پوزیشن میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ تیسرے روز خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کر دیا گیا تھا اور پورے دن میں دو سیشنز بھی مکمل نہیں ہوسکے تھے۔ اس میچ کا نتیجہ اب بھی کھلا ہے اور آخری روز سری لنکا کی جلد وکٹیں حاصل کرنے کی صورت میں نتیجہ آنے کا امکان ہے۔
اب تک کی کہانی صاقب خان
- ثاقب خان کا ڈیبیو ٹیسٹ میں سات وکٹیں لینے کا راز افشا
- راولپنڈی ٹیسٹ میں ثاقب خان اور غازی غوری کے شاندار ڈیبیو، دو بڑے ریکارڈز برابر
- راولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان کی شاندار بولنگ، سری لنکا کی بیٹنگ لائن لرز اٹھی











