اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے کی جواب جمع نہ کرانے پر جسٹس انعام امین منہاس برہم
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ڈی اے کی جانب سے پانچ کیسوں میں جواب جمع نہ کرانے پر جسٹس انعام امین منہاس نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور سی ڈی اے کے وکیل کو طلب کرلیا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ڈی اے کی جانب سے پانچ کیسوں میں جواب جمع نہ کرانے پر جسٹس انعام امین منہاس نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے نوٹ کیا کہ یہ مسلسل پانچواں کیس ہے جس میں سی ڈی اے کی جانب سے کوئی کمنٹس جمع نہیں کرائے گئے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر سے استفسار کیا کہ انہیں نوکری کرتے ہوئے کتنا عرصہ ہوچکا ہے، جس پر ڈائریکٹر نے بتایا کہ 20 سال ہوگئے ہیں۔ عدالت نے سوال کیا کہ اتنے سالوں میں کیا کیا گیا اور کیوں لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اس لیے بیٹھے ہیں تاکہ لوگوں کو اس طرح تنگ کیا جائے، اور خبردار کیا کہ آپ کو جیل بھیج دیا جائے گا، اڈیالہ جیل دور نہیں ہے۔
عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کا کوئی والی وارث ہے یا نہیں، ان کا بیوروکریٹک رویہ دیکھیں۔ عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے کے وکیل کو بلائیں ورنہ کل چیئرمین سی ڈی اے کو بلا لیں گے اور اسی وقت توہین عدالت کی کارروائی شروع کردیں گے۔
بعد ازاں سی ڈی اے کے وکیل عامر لطیف گل عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ عدالت کچھ وقت دے، وہ جواب جمع کرا دیں گے۔ عدالت نے وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
اب تک کی کہانی اڈیالہ جیل
- عمران خان کا مفاہمتی پالیسی کی تائید اور مذاکرات کے ذریعے معاملات آگے بڑھانے پر اتفاق
- لاپتا امریکی خاتون کا معمہ حل، انکشاف ہوا کہ اڈیالہ جیل میں منتقل










