ٹیکساس میں عید الاضحیٰ کی تقریب منسوخ کرانے پر گورنر کے خلاف مقدمہ
امریکی ریاست ٹیکساس میں عید الاضحیٰ کی تقریب منسوخ کرانے کے معاملے پر گورنر گریگ ایبٹ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ سی اے آئی آر اور اس کی ٹیکساس شاخ نے گورنر کے علاوہ شہر اور واٹر پارک انتظامیہ کو بھی فریق بنایا ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
امریکی ریاست ٹیکساس میں عید الاضحیٰ کی ایک تقریب منسوخ کرانے کے معاملے پر گورنر گریگ ایبٹ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) اور اس کی ٹیکساس شاخ نے گورنر کے علاوہ گرینڈ پریری شہر اور واٹر پارک کی انتظامیہ کو بھی مقدمے میں فریق بنایا ہے۔
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر ایبٹ نے سرکاری فنڈز روکنے کی دھمکی دے کر شہر کی انتظامیہ پر عید کی تقریب منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، جو منتظم ڈاکٹر امینہ نائٹ کے مذہبی آزادی اور امریکی آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹس کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تقریب گرینڈ پریری کے ایپک واٹرز واٹر پارک میں منعقد ہونا تھی۔
گورنر گریگ ایبٹ نے شہر کو خبردار کیا تھا کہ اگر تقریب منسوخ نہ کی گئی تو ریاست کی جانب سے دی جانے والی 5 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی گرانٹس روک دی جائیں گی۔ اس دباؤ کے بعد شہر کی انتظامیہ نے تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ یہ تقریب ڈاکٹر امینہ نائٹ نے مسلم خاندانوں کے لیے ترتیب دی تھی۔
منتظم کا مؤقف ہے کہ تقریب کا مقصد ایسے خاندانوں کو ایک ساتھ عید منانے کا موقع فراہم کرنا تھا جو باحیا لباس اور مناسب ماحول کو ترجیح دیتے ہیں۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی دباؤ کے نتیجے میں ان کے آئینی حقوق متاثر ہوئے۔
ٹیکساس میں مسلم تنظیموں سے متعلق گورنر ایبٹ کے اقدامات پہلے بھی قانونی اور سیاسی بحث کا موضوع بن چکے ہیں۔ نومبر 2025 میں انہوں نے کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے خلاف تنظیم نے قانونی چارہ جوئی کی۔ حالیہ پیش رفت میں نومنتخب گورنر جینا ہینوہوزا نے کہا ہے کہ وہ تنظیم کے خلاف جاری ریاستی اعلامیہ واپس لیں گی۔
ادھر ریاست کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن نے بھی CAIR کے خلاف دائر مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ جینا ہینوہوزا 19 جنوری 2027 کو ٹیکساس کی گورنر کا عہدہ سنبھالیں گی۔ عید کی تقریب سے متعلق تازہ مقدمے میں منتظمین نے اپنے حقوق کے تحفظ اور آئندہ سال تقریب منعقد کرنے کا راستہ کھولنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
اب تک کی کہانی عدالت اور انصاف
- اسلام آباد کے ڈی چودہ میں حرام گوشت کے بڑے ٹھکانے کا انکشاف، متعدد جانور برآمد
- اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے کی جواب جمع نہ کرانے پر جسٹس انعام امین منہاس برہم
- امریکا میں مبینہ قتل کی سازش: پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو ساڑھے ستائیس سال قید کی سزا
- ایکواڈور کے ماہی گیروں کا مبینہ امریکی ڈرون حملے کے خلاف مقدمہ، 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ










