around.pk
Monday, 23 November 2026
☀ کراچی 24°☀ لاہور 17°☀ اسلام آباد 14°
پاکستان

سکھر میں کسٹمز کی کارروائی: کراچی سے اسلام آباد جاتی 4 ہزار ٹن غیر ملکی لائٹ بیئر پکڑی گئی

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے سکھر بیراج پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے اسلام آباد ترسیل کی جانے والی 4 ہزار ٹن غیر ملکی لائٹ بیئر برآمد کر لی، جس کی مالیت ٹرک سمیت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

around.pk·1m ago

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے دوران سکھر بیراج پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے اسلام آباد جانیوالے ٹرک سے 4 ہزار ٹن غیر ملکی لائٹ بیئر برآمد کر لی ہے۔ حکام کے مطابق لائٹ بیئر اور ٹرک کی کل مالیت تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔

کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ٹرک کو سکھر بیراج پر روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے غیر ملکی شراب، مری لائٹ بیئر، چائنیز کوکنگ وائن اور دیگر اشیائے خوردونوش برآمد ہوئیں۔ یہ اشیاء دہری کارٹن پیکنگ میں چھپائی گئی تھیں اور ان کے ساتھ کوئی متعلقہ دستاویزات موجود نہیں تھیں۔

کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کر کے ٹرک سمیت تمام اشیاء ضبط کر لی ہیں۔ ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق یہ کارروائی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد غیر قانونی تجارت کو روکنا اور ریونیو کے نقصان کو کم کرنا ہے۔

اسی سلسلے میں سوست میں ایک الگ کارروائی کے دوران جعلی آئی جی ایم کے ذریعے جی بی ٹیکس استثنیٰ حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ حکام کے مطابق درآمدی دستاویزات میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے مبینہ ردوبدل کا انکشاف ہوا، جس سے تقریباً 56 لاکھ 86 ہزار روپے کے ممکنہ ریونیو نقصان کو بچا لیا گیا۔

کسٹمز کے مطابق میسرز زین انٹرپرائزز کی کھیپ کو جعلی طور پر میسرز اجل انٹرپرائزز کے نام پر ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ کارروائی سرحدی علاقے سوست میں کی گئی جہاں درآمدی دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری رہتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے حالیہ ہفتوں میں اسمگلنگ کے خلاف متعدد کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں غیر ملکی اشیاء اور غیر قانونی طور پر درآمد شدہ سامان ضبط کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

اب تک کی کہانی پاکستان کسٹمز

  1. کراچی میں کسٹمز کی کارروائیاں، 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور بھارتی گٹکا ضبط
  2. کوئٹہ میں کسٹمز کی کارروائی، 58 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی افیون برآمد
  3. کالا باغ میں کسٹمز کی کارروائی، 68 کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد
  4. پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائیاں: زیارت کراس پر 1.2 ارب روپے کی ہیروئن سمیت بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا ضبط
پوری ٹائم لائن دیکھیں →

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں