پاکستان سائبر سیکیورٹی کے ٹاپ ممالک میں شامل، شزہ فاطمہ
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ٹاپ ممالک میں شامل ہوچکا ہے اور حکومت ڈیجیٹل گورننس سمیت جدید ٹیکنالوجی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز دن بدن بڑھ رہے ہیں اور اب زندگی کا تقریباً ہر پہلو اس شعبے سے جڑ چکا ہے۔ انہوں نے یہ بات نیشنل سائبر سیکیورٹی اکیڈمی کے تحت قائم سائبر سیکیورٹی آپریشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کہی، جو ائیر یونیورسٹی میں قائم کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے نیشنل سائبر سیکیورٹی اکیڈمی اور نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی اور مربوط پالیسی فراہم کی۔ انہیں امید ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن دیگر یونیورسٹیوں میں بھی اسی طرز کے سینٹرز کے قیام میں تعاون کرے گا تاکہ ملک بھر میں سائبر سیکیورٹی کی صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈیجیٹل نیشن ایکٹ منظور کیا اور متعلقہ اتھارٹی قائم کی، جبکہ اب ڈیجیٹل گورننس پر کام جاری ہے جس کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں 3.7 بلین روپے کی حکومتی ادائیگیوں میں 92 فیصد ڈیجیٹل تھیں، اور ڈیٹا کی نیشنل رجسٹری بھی تیار کی جا رہی ہے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی پر کام شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ ٹیکنالوجی میں جدت کے ساتھ محرمانہ معلومات کے تحفظ کو درپیش خطرات بھی جدید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت اور پائیدار ترقی کے لیے بھی جدید ٹیکنالوجی ناگزیر ہے، اور وزیراعظم کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن کے تحت ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی طرف پیش رفت جاری ہے، جہاں حکومت اب ای آفس پر منتقل ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ٹاپ ممالک میں شامل ہوچکا ہے اور اس شعبے میں حاصل ہونے والی کامیابی نے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق انفارمیشن سیکیورٹی فریم ورک کا اطلاق تمام اداروں میں کیا جائے گا، کیونکہ سائبر حملوں اور سائبر فراڈ سے بہت سے لوگ متاثر ہوتے ہیں اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے آواز اور ویڈیو کی نقل تیار کرنے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے کیے جانے والے سائبر حملوں کے مقابلے کے لیے حکمت عملی اختیار کی جائے گی اور عوام میں شعور و آگاہی کو فروغ دیا جائے گا تاکہ شہری ڈیجیٹل خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی سطح پر سامنے آنے والے سائبر سیکیورٹی چیلنجز نے اس شعبے میں احتیاطی تدابیر کی اہمیت کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔
اب تک کی کہانی ٹیلی کام
- پی ٹی اے کے ملک گیر معائنے میں ٹیلی کام سائٹس کے ناقص انتظامات کا انکشاف
- برطانوی ہیکر کو امریکی کمپنیوں پر سائبر حملے اور کروڑوں ڈالر کی کرپٹو چوری پر چھ سال قید
- موبائل نیٹ ورک یا انٹرنیٹ کی خرابی کی صورت میں پی ٹی اے نے شکایت کا طریقہ کار واضح کر دیا
- جے ایس بینک کی 'زندگی' ایپ: بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستانی سِم کے بغیر اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت








