پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ، جماعت اسلامی نے ملک گیر مہم کا اعلان کردیا
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں مسئلہ حل نہ ہوا تو لانگ مارچ ہوگا، مختلف شہروں میں جلسے اور دستخطی مہم چلائی جائے گی۔
26 ستمبر 2026, 11:12 صبح
امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کی رکاوٹوں اور غیر جمہوری رویوں کے باوجود کارکنوں نے لاہور جلسے کو کامیاب بنا کر اپنی موجودگی ثابت کردی ہے۔
منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی چار سدہ، صوابی، ساہیوال، سرگودھا، لاڑکانہ، کرک اور کراچی میں بھی جلسے منعقد کرے گی۔ ساتھی ساتھ پیٹرولیم لیوی کے خلاف ملک بھر میں دستخطی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے اور اگر وزیراعظم کی وطن واپسی پر یہ لیوی ختم نہ کی گئی تو لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے معاہدے میں پیٹرولیم لیوی کا ذکر نہیں ہے، اس لیے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری اخراجات چھوڑیں اور عوام پر بوجھ نہ ڈالیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ 1300 سی سی گاڑیوں کا استعمال کم کیا جائے، سود کا خاتمہ کیا جائے اور صوبوں کو مختص فنڈز روکے جائیں۔
انہوں نے وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر پر تنقید کی اور کہا کہ اس میں مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک سمیت دیگر اسیر رہنماؤں اور فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کا خاطر خواہ ذکر نہیں کیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج کو ان کا آئینی حق تسلیم کیا جاتا ہے، جبکہ عدلیہ پر بھی انہوں نے تنقید کی کہ ججز عوامی مسائل پر خاطر خواہ انصاف نہیں دے رہے ہیں۔
اسی زمرے سے
بہاولپور، این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج شروع
3 گھنٹے قبل
لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ لے جانے کی کوشش کریں گے، جنید اکبر
9 گھنٹے قبل
ڈیرہ بگٹی: ضلع کونسل چیئرمین کے گھر حملہ، جوابی کارروائی میں 13 حملہ آور ہلاک
11 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان میں خودکش دھماکہ، 12 افراد شہید، 30 زخمی
12 گھنٹے قبل