آئی ایم ایف مشن نے اسٹیٹ بینک کی معاشی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا
آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے اسٹیٹ بینک حکام اور سندھ حکومت سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
26 ستمبر 2026, 10:50 صبح
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کی جانب سے دی گئی معاشی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، چوتھے اقتصادی جائزے کے سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ اس سے قبل کراچی میں تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوئے، جن میں اسٹیٹ بینک حکام اور سندھ حکومت نے مشن کو معاشی اعداد و شمار پر بریفنگ دی۔
سندھ حکومت نے وفاق کو سرپلس بجٹ کی فراہمی اور ٹیکس آمدنی سے متعلق بتایا کہ 30 جون تک صوبے کی ٹیکس آمدنی 593 ارب روپے رہی جبکہ نان ٹیکس آمدنی دگنی ہو کر 80 ارب روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک حکام نے آئی ایم ایف مشن کو زرمبادلہ کے ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سمیت متعدد امور پر بریفنگ فراہم کی۔ حکام نے بتایا کہ زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر سے زائد رکھنے کا ہدف بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف مشن اب کراچی سے اسلام آباد پہنچے گا، جہاں پیر سے پالیسی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوگا، اور ملک کی معاشی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسی زمرے سے
ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریٹرنز کی الیکٹرانک جانچ کے لیے نیا نظام نافذ کر دیا
3 گھنٹے قبل
اسلام آباد میں نیشنل فیس لیس سینٹر کا قیام، ٹیکس نظام میں بڑی تبدیلی
3 گھنٹے قبل
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی
19 گھنٹے قبل
ستمبر کے تیسرے ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافہ جاری
1 دن قبل