ہفتہ, 26 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

کاروبار

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی

وزارت توانائی نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت بڑھا دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

25 ستمبر 2026, 6:43 شام

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے دو پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے انسٹھ پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور اب اس کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل کیا ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس رد و بدل کی وجہ عالمی سطح پر خام تیل کے نرخ، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ نئی قیمتیں 28 ستمبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔

اسی زمرے سے