اورنگی ٹاؤن میں ذہنی معذور شخص کو جن سمجھ کر قتل کرنے والا گرفتار
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ذہنی معذور شخص کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
26 ستمبر 2026, 2:25 صبح
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ذہنی معذور شخص کو جن سمجھ کر قتل کرنے والے شخص کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری قصبہ کالونی میں دو روز قبل ہونے والے قتل کے سلسلے میں عمل میں آئی۔
پیرآباد پولیس کے مطابق واقعے کے بعد قصبہ ڈھائی نمبر کے علاقے میں چھاپہ مارا گیا، جہاں دو طرفہ فائرنگ ہوئی۔ اس مقابلے کے دوران پولیس نے مرکزی ملزم شفیع اللہ ولد شیرین زادہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، خول اور دیگر مواد برآمد ہوا ہے۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم پر دو روز قبل چاٹی ہوٹل کے قریب تیس سالہ محمد شاہ کے قتل کا الزام ہے۔ ابتدائی تفتیش میں شفیع اللہ نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول رات گئے عجیب آوازیں نکال رہا تھا، جس پر اسے خوف محسوس ہوا اور اس نے مقتول کو جن سمجھ کر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق گرفتار شفیع اللہ کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات اور ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔
اسی زمرے سے
کراچی: منگھوپیر اور سائٹ سپر ہائی وے میں مبینہ پولیس مقابلے، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
3 گھنٹے قبل
پشاور سول سیکریٹریٹ اور اہم دفاتر سیکیورٹی خدشات پر خالی کرا لیے گئے
12 گھنٹے قبل
حافظ نعیم الرحمٰن کا مطالبہ: پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو لانگ مارچ دوبارہ ہوگا
12 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ
13 گھنٹے قبل