تحریک انصاف کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی، حتمی فیصلہ اہم رہنماؤں سے مشاورت کے بعد ہوگا۔
25 ستمبر 2026, 4:40 شام
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ علامہ راجا ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دیا جائے گا۔
سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کو 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کی تجویز زیر غور آئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس تجویز پر پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان وزیراعلی خیبرپختونخوا کریں گے اور وہی نئی تاریخ کا بھی اعلان کریں گے۔
اجلاس کے دوران لانگ مارچ کے حوالے سے مختلف آراء پیش کی گئیں۔ سیاسی کمیٹی نے راستوں کی بندش اور دیگر امور پر بھی غور کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے شاہد خٹک، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ سمیت کئی رہنماؤں نے شرکت کی۔
وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ خیبرپختونخوا کی باونڈری پر رکاوٹیں لگانا صوبے کو باقی پاکستان سے کاٹنے کی سازش ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے پی کے وزراء کو اغوا اور پارٹی رہنماؤں کو میڈیا پر بند کیا جارہا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ پرامن ہے اور چاہتے ہیں کوئی غیر معمولی واقعہ نہ ہو۔ انکا کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی کا اجلاس تاحال جاری ہے اور حتمی فیصلہ اہم رہنماؤں کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
اسی زمرے سے
کراچی: منگھوپیر اور سائٹ سپر ہائی وے میں مبینہ پولیس مقابلے، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
3 گھنٹے قبل
اورنگی ٹاؤن میں ذہنی معذور شخص کو جن سمجھ کر قتل کرنے والا گرفتار
3 گھنٹے قبل
پشاور سول سیکریٹریٹ اور اہم دفاتر سیکیورٹی خدشات پر خالی کرا لیے گئے
12 گھنٹے قبل
حافظ نعیم الرحمٰن کا مطالبہ: پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو لانگ مارچ دوبارہ ہوگا
12 گھنٹے قبل