جمعہ, 25 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

پاکستان

اسلام آباد میں آئندہ تین سے چار برس میں تین نئے ڈیم بنیں گے، طلال چوہدری

وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پانی کی کمی دور کرنے کے لیے تین نئے ڈیم تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ شہر کا ہر انچ سی سی ٹی وی کیمروں سے کور کیا جائے گا۔

25 ستمبر 2026, 2:28 شام

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کے لیے تین ڈیم آئندہ تین سے چار برسوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت اسلام آباد کو مکمل طور پر سی سی ٹی وی کیمروں سے کور کرے گی۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ شہر کی سیکیورٹی کے سلسلے میں جلد ہی دس ہزار نئے اہلکار پولیس فورس میں بھرتی کئے جائیں گے اور اس عمل میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت اسلام آباد پولیس میں ستر فیصد فورس پچپن سال سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں ہے اور اس کے لیے بین الاقوامی معیار کا نظام لایا جائے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت نےاسلام آباد میں گیارہ سو ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کروائی ہے اور یہاں کے شہریوں کو اپنے نظام کا حق ملنا چاہیے۔

اسی زمرے سے