دیامر بھاشا ڈیم کے مین ڈیم کی تعمیر میں اہم پیش رفت
دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کیلئے گینی کے علاقے سے پوزولان میٹریل کے نکالنے اور منتقلی کا عمل شروع ہوگیا، جسے پراسیس کے بعد آر سی سی ورکس میں استعمال کیا جائے گا۔
25 ستمبر 2026, 11:17 صبح
دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔ منصوبہ میں استعمال ہونے والے پوزولان میٹریل کو ضلع دیامر کے علاقے گینی سے نکالنے اور منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
منصوبے کے منتظمین کے مطابق، نکالا گیا پوزولان میٹریل پراسیسنگ کے بعد رولر کمپیکٹڈ کنکریٹ یعنی آر سی سی ورکس میں استعمال ہوگا۔ اس حوالے سے چیئرمین واپڈا اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایت پر پوزولان نکالنے اور اس کی منتقلی کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔
واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ گینی سے پوزولان میٹریل کی فراہمی مین ڈیم کی تعمیر کے اگلے مرحلے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس سلسلے میں نہ صرف نکالنے بلکہ منتقلی کے پورے عمل کا جامع جائزہ بھی لیا گیا۔
پراجیکٹ مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ نے تعمیراتی کام کی رفتار مزید بڑھانے کی غرض سے رابطے اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی عمائدین اور علمائے کرام نے بھی منصوبے کی تکمیل میں مکمل تعاون کے جذبے کا اعادہ کیا ہے۔
اسی زمرے سے
پشاور سول سیکریٹریٹ اور اہم دفاتر سیکیورٹی خدشات پر خالی کرا لیے گئے
2 گھنٹے قبل
حافظ نعیم الرحمٰن کا مطالبہ: پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو لانگ مارچ دوبارہ ہوگا
3 گھنٹے قبل
اسلام آباد میں آئندہ تین سے چار برس میں تین نئے ڈیم بنیں گے، طلال چوہدری
6 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
9 گھنٹے قبل