ایف بی آر نے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں پچاس فیصد کمی کا حکم دے دیا
ایف بی آر کا تین ماہ کے لیے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں پچاس فیصد کمی کا فیصلہ، آپریشنل گاڑیاں مستثنیٰ قرار
26 ستمبر 2026, 11:29 صبح
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں پچاس فیصد کمی کے حکومتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔
ایف بی آر کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق یہ فیصلہ تین مہینے کے لیے نافذ العمل ہوگا اور اس پر فوری طور پر عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ کمی صرف انتظامی اور غیر آپریشنل سرکاری گاڑیوں پر لاگو ہوگی جبکہ وہ گاڑیاں جو آپریشنل کاموں یا ضروری خدمات کے لیے استعمال ہو رہی ہیں، ان پر یہ پابندی نہیں ہوگی۔
ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو مزید ہدایت دی ہے کہ آپریشنل گاڑیوں کے ایندھن کے بجٹ کی ضرورت بھی بروقت آگاہ کی جائے تاکہ انہیں مدنظر رکھا جا سکے۔
مراسلے میں تمام متعلقہ حکام کو کہا گیا ہے کہ حکومتی فیصلے پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے اور صرف ضروری اور آپریشنل نوعیت کی گاڑیوں ہی ایندھن کی کمی کے فیصلے سے مستثنیٰ رہیں گی۔
اسی زمرے سے
آئی ایم ایف مشن نے اسٹیٹ بینک کی معاشی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا
11 گھنٹے قبل
ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریٹرنز کی الیکٹرانک جانچ کے لیے نیا نظام نافذ کر دیا
11 گھنٹے قبل
اسلام آباد میں نیشنل فیس لیس سینٹر کا قیام، ٹیکس نظام میں بڑی تبدیلی
11 گھنٹے قبل
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی
1 دن قبل