بجلی کے قوانین میں ترامیم کی مشروط منظوری
کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی نے بجلی سے متعلق قوانین میں ترامیم کی مشروط منظوری دی ہے۔
25 ستمبر 2026, 11:24 صبح
کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی (سی سی ایل سی) نے بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم سے متعلق قوانین میں ترامیم کی مشروط منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی فیس اور چارجز سے متعلق قواعد کی بھی منظوری دی گئی۔
بجلی کے شعبے میں مجوزہ ترامیم کو سی سی ایل سی کی سفارشات اور تجاویز کو شامل کرنے سے مشروط کیا گیا ہے۔
مزید براں، سی سی ایل سی نے پاکستان کوسٹ گارڈز ایکٹ 1973 میں علاقائی فنڈ کے قواعد اور ڈرگس ریسرچ رولز 1978 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔
اجلاس کے دوران فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایکٹ 1974 اور امیگریشن رولز 1979 میں مجوزہ ترامیم کے معاملات کو مؤخر کر دیا گیا۔
اسی زمرے سے
بہاولپور، این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج شروع
3 گھنٹے قبل
لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ لے جانے کی کوشش کریں گے، جنید اکبر
9 گھنٹے قبل
ڈیرہ بگٹی: ضلع کونسل چیئرمین کے گھر حملہ، جوابی کارروائی میں 13 حملہ آور ہلاک
11 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان میں خودکش دھماکہ، 12 افراد شہید، 30 زخمی
12 گھنٹے قبل