around.pk
Monday, 9 November 2026
☀ کراچی 31°⛅ لاہور 27°⛅ اسلام آباد 24°
پاکستان

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو: ضلع کچھی میں 125 ترقیاتی منصوبے قبل از وقت مکمل

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ضلع کچھی میں تعلیم، صحت، پانی، سڑکوں اور سولرائزیشن سمیت 125 ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیے گئے ہیں، جسے مقامی عوام نے خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔

around.pk·8m ago

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع کچھی میں 125 ترقیاتی منصوبے قبل از وقت مکمل کر لیے گئے ہیں، جن میں سڑکوں کی تعمیر، سولرائزیشن، واٹر سپلائی، سیوریج سسٹم اور تعلیمی اداروں کی بہتری شامل ہے۔

منصوبوں کی تفصیلات کے مطابق فیز ون کے 64 منصوبوں میں تعلیم کے 30، صحت کے 14 اور پانی کے 20 پراجیکٹس شامل ہیں، جبکہ فیز ٹو کے 61 منصوبوں میں تعلیم کے 31، صحت کے 16 اور پانی کے 14 پراجیکٹس شامل ہیں۔ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ضلع کچھی کے رہائشیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

ایف سی بلوچستان، سول انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی مؤثر نگرانی میں مکمل ہونے والے ان منصوبوں کو مقامی عوام نے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی اور سیوریج جیسے منصوبے روزمرہ زندگی کے مسائل کے خاتمے میں معاون ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو صوبے کے پسماندہ اضلاع میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے حکومتی سطح پر ایک اہم اقدام ہے، جس کے تحت متعدد اضلاع میں ترقیاتی اسکیمیں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

اب تک کی کہانی بلوچستان

  1. ایران میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے الزام میں ایک ملزم کو سزائے موت پر عمل درآمد
  2. پاکستان ہاکی کی بحالی کا منصوبہ: 450 اسکولوں میں ہاکی کا سامان تقسیم
  3. بلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان ڈیجیٹل شناختی خدمات کے لیے معاہدہ طے پا گیا
  4. بلوچستان: محکمہ آبپاشی کی گاڑیوں اور مشینری کی سستی نیلامی کے کیس میں ایک اور ملزم گرفتار
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
بلوچستانبلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوایف سی بلوچستانضلع کچھیفیز ونفیز ٹو

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں