لیاری گینگ وار کے ارشد پپو کا بھتیجا گرفتار، 2022 میں پولیس انسپکٹر کے قتل کا ملزم
کراچی پولیس نے لیاری گینگ وار کے مقتول سرغنہ ارشد پپو کے بھتیجے اذان اور اس کے ساتھی یحییٰ کو گرفتار کرلیا، جن سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان 2022 میں پولیس انسپکٹر چاند خان نیازی کے قتل سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
کراچی کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے مقتول سرغنہ ارشد پپو کے بھتیجے اذان اور اس کے ساتھی یحییٰ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ان کے خلاف گلشن اقبال، بلال کالونی، خواجہ اجمیر نگری اور پریڈی تھانوں میں قتل، دہشت گردی اور ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم اذان 22 مارچ 2022 کو پولیس انسپکٹر چاند خان نیازی اور عبدالرحمان کے سرعام قتل میں ملوث تھا۔ اس واردات میں ارشد پپو کا بیٹا عالم بھی شامل تھا جو موٹرسائیکل چلا رہا تھا جبکہ اذان اس کے پیچھے بیٹھا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔
پولیس کے مطابق عالم کو واردات کے چند گھنٹوں بعد سندھ رینجرز نے گرفتار کرلیا تھا، جبکہ اذان پڑوسی ملک ایران فرار ہوگیا تھا۔ اب اسے اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان 2022 میں انسپکٹر چاند خان نیازی کے قتل کے مقدمے میں مفرور اور اشتہاری تھے۔
مزید برآں، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر سٹے کے قتل کے مقدمے میں بھی ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس دوران ان کے دیگر ساتھیوں اور گینگ وار کے نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
اب تک کی کہانی برآمدات اور تجارت
- پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائیاں: زیارت کراس پر 1.2 ارب روپے کی ہیروئن سمیت بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا ضبط
- اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ملزم عوام کے ہاتھوں گرفتار، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے
- کسٹمز نے گاجروں کی آڑ میں 23 کروڑ روپے کی چرس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مساجد میں چھپایا گیا دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد








