صوابی میں پولیس وین پر فائرنگ، چوکی انچارج سمیت دو اہلکار شہید
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں گشت کے دوران پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس چوکی منصوری کے انچارج اور ایک کانسٹیبل شہید جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں گشت کے دوران پولیس وین پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس چوکی منصوری کے انچارج سمیت دو اہلکار شہید اور ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ تھانہ صوابی کی حدود میں واقع موضع گوہاٹی، محلہ انڈیا چم میں پیش آیا۔
تھانہ صوابی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات انچارج پولیس چوکی منصوری پی اے ایس آئی ولید خان، کانسٹیبل ذوالفقار اور کانسٹیبل شاہد معمول کے گشت پر روانہ تھے کہ اسی دوران نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا اور فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں پی ایس آئی ولید خان ولد عارف خان ساکن ٹوپی اور کانسٹیبل ذوالفقار خان ساکن کالو خان موقع پر شہید ہو گئے، جبکہ کانسٹیبل شاہد خان ساکن نارنجی شدید زخمی ہوئے۔ شہداء اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھان بین جاری ہے۔ حکام کی جانب سے حملہ آوروں کی شناخت یا ان کے ممکنہ مقصد کے بارے میں تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
قابل ذکر ہے کہ شہید اہلکار ولید خان کے والد عارف خان بھی پولیس میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور جام شہادت نوش کر چکے تھے۔ اس واقعے نے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے تشویش کو جنم دیا ہے۔
اب تک کی کہانی خیبر پختونخوا
- خیبرپختونخوا میں افغان دہشت گرد گرفتار، خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف
- خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری سے سردی میں غیر معمولی اضافہ، چترال میں لکڑی اور گیس کی قلت
- کرک کے علاقے چنغوص میں پولیس چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ ناکام، جوانوں نے رات بھر مقابلہ کیا
- ملک بھر میں بارش، تیز ہواؤں اور برفباری کی پیشگوئی، متعلقہ اداروں نے الرٹ جاری کر دیا











