around.pk
Wednesday, 11 November 2026
☀ کراچی 24°☀ لاہور 21°⛅ اسلام آباد 17°
ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا پرائیویسی فیچر: اب صارفین خود طے کریں گے کہ ان کا نمبر کون دیکھ سکتا ہے

واٹس ایپ ایک نئے پرائیویسی آپشن پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے فون نمبر کی نمائش کو کنٹرول کر سکیں گے اور یوزر نیم کے ذریعے نمبر ظاہر کیے بغیر چیٹ کر سکیں گے۔

around.pk·32m ago

واٹس ایپ صارفین کی نجی معلومات کے تحفظ کے لیے ایک نئے پرائیویسی فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین خود فیصلہ کر سکیں گے کہ ان کا فون نمبر کن افراد کو دکھائی دے۔ یہ سہولت کمپنی کے پہلے سے متعارف کرائے گئے یوزر نیم فیچر میں شامل کی جا رہی ہے، جس کا بنیادی مقصد فون نمبر ظاہر کیے بغیر رابطے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے جون 2026 میں یوزر نیم فیچر متعارف کرایا تھا، تاہم یہ ابھی تمام صارفین کے لیے مکمل طور پر فعال نہیں ہوا۔ فی الحال صارفین اپنے پسندیدہ یوزر نیم کا انتخاب کر کے اسے محفوظ کر سکتے ہیں۔ فیچر مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد لوگ اپنا فون نمبر بتائے بغیر بھی دوسروں سے چیٹ کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اب اس نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نئے پرائیویسی آپشن کی آزمائش کر رہا ہے۔ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے تازہ بیٹا ورژن میں اس فیچر کے آثار سامنے آئے ہیں، جس کے تحت صارفین اپنے فون نمبر کی نمائش پر زیادہ کنٹرول حاصل کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کو اس مقصد کے لیے چار اختیارات دیے جائیں گے: ایوری ون، مائی کانٹیکٹس، مائی کانٹیکٹس ایکسیپٹ اور نو باڈی۔ ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے یہ طے کیا جا سکے گا کہ کالز اور چیٹس کے دوران کون ان کا فون نمبر دیکھ سکتا ہے۔ البتہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے یوزر نیم کا استعمال ضروری ہوگا۔

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص پہلے ہی کسی صارف کا فون نمبر جانتا ہے تو اسے چیٹ یا کال کے دوران وہ نمبر دکھائی دیتا رہے گا۔ اس کے برعکس یوزر نیم کے ذریعے رابطہ کرنے والے افراد فون نمبر نہیں دیکھ سکیں گے۔ اس طرح یہ فیچر ان صارفین کے لیے زیادہ مفید ہوگا جو اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر دوسروں سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیچر پر ابھی کام جاری ہے اور یہ بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کو بھی دستیاب نہیں ہے۔ اس لیے عام صارفین کے لیے اس کی باضابطہ فراہمی کی تاریخ فی الحال سامنے نہیں آئی۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام واٹس ایپ پر صارفین کی پرائیویسی کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

اب تک کی کہانی اینڈرائیڈ

  1. واٹس ایپ کا نیا فیچر: چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنے کی سہولت، بلیو ٹک بھی ظاہر نہیں ہوگا
  2. واٹس ایپ نیا پرائیویسی فیچر لا رہا ہے: اب صارف خود طے کریں گے کہ ان کا نمبر کون دیکھ سکتا ہے
  3. گوگل میپس میں نیا فیچر: نئے شہر پہنچنے پر صارفین کو خوش آمدید کہا جائے گا
  4. واٹس ایپ کا نیا فیچر: چیٹ کھولتے ہی گیلری کی تازہ تصویر یا ویڈیو بھیجنے کی تجویز
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
واٹس ایپاینڈرائیڈمیٹاڈبلیو اے بی ٹا انفوایوری ونیوزر نیم فیچر

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں