around.pk
Wednesday, 11 November 2026
☀ کراچی 29°⛅ لاہور 27°⛅ اسلام آباد 23°
ٹیکنالوجی

ناسا چاند پر رہنے اور کام کرنے کے خواہشمندوں کی تلاش میں، سالانہ تنخواہ 164,395 ڈالر

امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر مستقبل کے مشنوں کے لیے نئے خلابازوں کی بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔ منتخب امیدواروں کو دو سال کی تربیت دی جائے گی اور ابتدائی سالانہ تنخواہ 164,395 ڈالر ہو گی۔

around.pk·3m ago

امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر رہنے اور کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے خلابازوں کی نئی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق منتخب امیدواروں کو مستقبل میں چاند پر قائم کیے جانے والے خلائی اڈے میں رہنے، تحقیق کرنے اور خلائی مشنز میں حصہ لینے کا موقع مل سکتا ہے۔

ناسا کے سربراہ جیرڈ آئزک مین کا کہنا ہے کہ منتخب خلابازوں کو خلائی جہازوں کی آزمائش اور چاند کے جنوبی قطب کے قریب اہم مشنز کے لیے تیار کیا جائے گا۔ یہ مشنز ناسا کے آرٹیمس پروگرام کا حصہ ہیں جس کا مقصد چاند پر انسانی موجودگی کو مستقل بنانا ہے۔

ناسا کے مطابق درخواست گزار کا امریکی شہری ہونا ضروری ہے جبکہ متعلقہ شعبے میں اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تجربہ بھی درکار ہو گا۔ منتخب امیدواروں کو دو سال کی خصوصی تربیت دی جائے گی جس میں خلائی پرواز، سائنسی تحقیق اور مشن آپریشنز شامل ہوں گے۔

اس ملازمت کی ابتدائی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ 64 ہزار 395 امریکی ڈالر ہو گی جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر 2026 ہے۔ واضح رہے کہ ناسا 2028 میں انسانوں کو دوبارہ چاند کی سطح پر اتارنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

یہ بھرتیاں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب دنیا بھر کی خلائی ایجنسیاں چاند پر طویل مدتی مشنوں کی تیاری کر رہی ہیں۔ ناسا کا کہنا ہے کہ منتخب خلاباز نہ صرف چاند بلکہ مریخ کے مستقبل کے مشنوں میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اب تک کی کہانی ناسا

  1. ناسا کی نئی ٹیکنالوجی: چاند پر محفوظ لینڈنگ کے مقامات کی خودکار نشاندہی
  2. ناسا نے طلبا کے لیے چاند پر مستقل اڈے کے ڈیزائن کا دس لاکھ ڈالر کا چیلنج شروع کر دیا
  3. لاہور میں نومبر کے پہلے ہفتے فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار رہی
  4. زمین پر مریخ کی 4 ارب سال قدیم چٹان دریافت، سائنسدانوں نے نیا سنگ میل حاصل کر لیا
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
امریکاروپیہ اور ڈالرناساچاندجیرڈ آئزک مینآرٹیمس پروگرام

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں