لاہور میں زہریلی چائے پینے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق، پھوپھو تشویشناک حالت میں
لاہور کے علاقے ہئیر میں زہریلی چائے پینے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی پھوپھو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بچے کے نانا، نانی اور والد کو حراست میں لے لیا ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
لاہور کے علاقے ہئیر میں مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی پھوپھو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق بچہ فیصل علی اپنی والدہ کے ہمراہ قصور سے ہئیر کی کچی آبادی میں اپنے نانا کے گھر آیا ہوا تھا، جہاں نانا نے چائے تیار کی۔ چائے پینے کے بعد بچے کی پھوپھو امہ احمد کی طبیعت بگڑ گئی اور اسی چائے کو بچے نے بھی پی لیا، جس کے بعد دونوں بے ہوش ہوگئے۔
دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچہ دم توڑ گیا جبکہ خاتون جنرل اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ہئیر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے سسر جاوید، اس کی اہلیہ اور بچے کے والد کو حراست میں لے کر اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں چائے میں مبینہ طور پر زہریلی چیز ملائے جانے کا شبہ ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم بھی طلب کرلی گئی ہے۔
ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور کسی بھی پہلو کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حقائق سامنے لا کر ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اب تک کی کہانی لاہور
- لاہور میں بس کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
- پنجاب میں شیروں کے حملوں کا سلسلہ، وائلڈ لائف محکمے کی نگرانی پر سوالات
- لاہور کے فارم ہاؤس میں شیرنی کے حملے سے نوجوان ملازم جاں بحق، دو افراد گرفتار
- لاہور ہائی کورٹ کا اسمارٹ گلاسز کے معاملے پر پنجاب اور وفاقی حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم








