around.pk
Sunday, 15 November 2026
☀ کراچی 23°☀ لاہور 17°☀ اسلام آباد 13°
پاکستان

اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج شروع

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 30 واں اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، جس میں علاقائی تجارت، توانائی، ٹرانسپورٹ اور رابطہ کاری پر مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

around.pk·2m ago

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 30 واں دو روزہ اجلاس آج شروع ہو گا۔ اس کانفرنس میں خطے کی اقتصادی صورتحال، باہمی تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون، ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور وسطی ایشیا کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے مختلف رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطحی وفود کی آمد اسلام آباد میں جاری ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیر خارجہ تحسین ارطغرل اوغلو اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تاجکستان اور ایران سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے، جبکہ کرغزستان اور قازقستان کی نمائندگی نائب وزرائے خارجہ کریں گے اور ترکیے کی جانب سے بھی نائب وزیر خارجہ شرکت کریں گے۔ افغان وزیر خارجہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے، جبکہ ای سی او کے سیکریٹری جنرل اسد مجید خان اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اجلاس کے دوران رکن ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کے فروغ، علاقائی رابطہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے امور زیر بحث آئیں گے۔

غیر ملکی وزرائے خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، جبکہ ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ میزبانی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے 10 رکن ممالک اور تین مبصرین ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے اس اجلاس کو خطے میں اقتصادی تعاون اور تجارتی روابط کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

اب تک کی کہانی عباس عراقچی

  1. ایران نے جوہری معلومات پر امریکی انعام کی پیشکش مسترد کر دی
  2. ایرانی وزیر خارجہ کا بیان: جنگ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے ختم نہیں ہوگی، امریکا کو مطالبات ماننے ہوں گے
  3. ایران کی امریکا کو سخت وارننگ: جنگ کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا
  4. اقتصادی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ اجلاس: علاقائی سلامتی اور کشیدگی پر توجہ متوقع
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
اسلام آباداسحاق ڈارعباس عراقچیاقتصادی تعاون تنظیماسد مجید خانتحسین ارطغرل اوغلو

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں