لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ لے جانے کی کوشش کریں گے، جنید اکبر
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی کوشش کرے گی لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ جائے، لیکن حتمی فیصلہ قیادت کرے گی۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ لانگ مارچ چار اکتوبر سے آگے نہ جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کب اور کیسے لانگ مارچ کرنا ہے اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی اور وہ اس معاملے میں مکمل بااختیار ہیں۔
جنید اکبر نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی اندرونی مشاورت کی گئی، جس میں ارکانِ اسمبلی اور دیگر رہنماؤں سے رائے لی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثریت کی رائے لانگ مارچ کو آگے لے جانے کی تھی، تاہم پارٹی کا مقصود صرف قانون اور آئین کی بالادستی ہے، نہ کہ اسلام آباد پر قبضہ کرنا۔
انہوں نے کہا کہ بعض رہنماؤں کو اعتماد میں لینا ضروری تھا، محمود خان اچکزئی پہلے متفق نہیں تھے مگر بعد میں انہیں راضی کر لیا گیا۔ جنید اکبر کے مطابق مارچ کے بغیر ہی اپنا پیغام حکومت تک پہنچ گیا ہے اور جب مقصد بغیر نکلے پورا ہو رہا ہے تو مارچ کی ضرورت بھی ختم ہو جاتی ہے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ حکومت نے پولیس، فوج اور رینجرز کو طلب کر کے غیر معمولی تیاری کی جبکہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے لیے بھرپور تیاری کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسی صورتحال رہی تو عوام کو سات دن تک تھکانے کی ضرورت نہیں۔
انھوں نے پی ٹی آئی کے بانی کے کیسز کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کیسز میں کچھ نہیں اور اگر عدالتوں میں پیش ہو جائیں تو یہ فوراً خارج ہو سکتے ہیں۔ جنید اکبر نے خواہش ظاہر کی کہ اگر ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں اور عدالتیں آزاد ہو جائیں تو ان کی جماعت کے کیسز بھی ختم ہو جائیں گے۔
اب تک کی کہانی Islamabad March
- تحریک انصاف کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کی ممکنہ آمد: سیکیورٹی سخت، راستے بند
- خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے امکانات پر فیصل کریم کنڈی کا بیان
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اہم موٹرویز اور جی ٹی روڈ بند










