صومالیہ نے اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
صومالی کابینہ نے متحدہ عرب امارات پر ملک کی خودمختاری، سلامتی اور قومی اتحاد پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
صومالیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ صومالی کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے اقدامات کو ملک کی خودمختاری، سلامتی اور قومی اتحاد پر کھلا حملہ قرار دیتے ہوئے اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
صومالی وزیر اطلاعات عبدی فتح قاسم محمود نے سرکاری نشریاتی ادارے پر جاری بیان میں کہا کہ کابینہ نے امارات کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ صومالیہ کا مقدمہ عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کے سامنے پیش کیا جائے۔
وزیر اطلاعات نے خبردار کیا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف اقدامات کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
کشیدگی کی بنیادی وجہ امارات پر صومالیہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور وفاقی حکومت کے اختیار سے باہر علاقائی انتظامیہ اور مسلح گروہوں کی حمایت کے الزامات ہیں۔ صدر حسن شیخ محمود نے حال ہی میں الزام لگایا تھا کہ امارات صومالی لینڈ، پنٹ لینڈ اور جوبالینڈ کے ساتھ براہ راست تعلقات اور معاہدوں کے ذریعے وفاقی حکومت کی اتھارٹی کمزور کر رہا ہے۔
دونوں ملکوں کے تعلقات رواں برس جنوری میں اس وقت مزید خراب ہوئے تھے جب صومالیہ نے امارات کے ساتھ بندرگاہوں، دفاع اور سلامتی سمیت تمام معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم علاقائی انتظامیہ نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے کو اپنے علاقوں سے متعلق معاہدوں کے معاملے میں مسترد کر دیا تھا۔
اماراتی صدارتی مشیر انور قرقاش نے صومالی صدر کے الزامات کے جواب میں کہا تھا کہ وہ قومی مفادات کے بجائے ذاتی سیاسی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے صومالی حکومت کے اس فیصلے پر باضابطہ ردعمل فوری طور پر سامنے نہیں آیا۔
اب تک کی کہانی متحدہ عرب امارات
- امریکا کی یورپ کے دفاعی نظام میں روس کو شامل کرنے کی تجویز، یورپی ممالک میں تحفظات
- ٹرمپ کا دعویٰ: خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے
- فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ: 14 ہلاک، 30 زخمی
- روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدہ قریب؟ مذاکرات کار کا بڑا بیان










