around.pk
Thursday, 26 November 2026
☀ کراچی 28°☀ لاہور 23°☀ اسلام آباد 20°
ٹیکنالوجی

پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کے سفر پر دستاویزی فلم ’ستاروں سے آگے‘ جاری

پاکستان کی سائنسی ترقی اور پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کے خلائی مشن پر مبنی دستاویزی فلم جاری کر دی گئی، جسے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ نے بڑی اسکرینوں پر دیکھا۔

around.pk·2h ago

پاکستان کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے سفر کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم ’ستاروں سے آگے‘ جاری کر دی گئی ہے۔ اس فلم میں 1947 میں قیامِ پاکستان سے اب تک کے سائنسی سفر کو عزم، جدت، تحقیق اور مسلسل محنت کی کہانی کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ دستاویزی فلم میں ملک کی سائنسی ترقی کے اہم سنگِ میل، نامور سائنس دانوں کی خدمات اور قومی عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے جوہری ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کا خلائی مشن ہے، جو ’شین ژو 24‘ مشن کے ذریعے خلا میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ قومی امیدوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پہلے پاکستانی خلا باز کے اس تاریخی سفر پر پوری قوم خوشی اور فخر سے سرشار ہے، اور طلبہ میں اس حوالے سے خاصا جوش دیکھا گیا۔ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں خلائی مشن کو بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا، جہاں طلبہ نے اپنے ہیرو کو خلا میں جاتے دیکھ کر تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

بلوچستان، گوجرانوالہ، پشاور، سوات اور سرگودھا سمیت مختلف علاقوں کے طلبہ و طالبات نے غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ اسی طرح آزاد کشمیر کے شہروں مظفرآباد، کوٹلی، میرپور اور مشمبہ میں بھی طلبہ نے پاکستانی خلا باز کی خلا میں روانگی پر خوشی منائی۔

دستاویزی فلم اور خلائی مشن کے ذریعے نوجوان نسل کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسی کاوشیں تعلیمی اداروں میں سائنسی سوچ کو فروغ دینے اور طلبہ کو تحقیق کے میدان سے جوڑنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

اب تک کی کہانی مظفرآباد

  1. ایل او سی عبور کرنے کی کوشش میں بھارتی شہری دریائے نیلم میں جاں بحق، میت کی حوالگی پر مشاورت جاری
  2. وفاقی ملازمین کے لیے رہائشی ہائرنگ: گلگت اور مظفرآباد بھی مخصوص اسٹیشنز میں شامل
  3. آزاد کشمیر کے نوجوانوں کا پرتشدد کارروائیوں پر شدید ردعمل، قانونی کارروائی کا مطالبہ
پوری ٹائم لائن دیکھیں →

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں