اسلام آباد ہائیکورٹ کا سید پور اراضی کیسز میں سنگل اور ڈویژن بنچ کے فیصلے جاری کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سید پور اراضی اور بحالی سے متعلق کیسز میں سنگل بینچ اور ڈویژن بنچ کے فیصلے جاری کر دیے۔ عدالت نے کہا ہے کہ سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کے سیکشن 32 کے تحت حاصل شدہ اراضی سی ڈی اے کی ملکیت ہے اور 2008 کا خط بحالی کا قابلِ نفاذ حق پیدا نہیں کرتا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ نے موضع سید پور کی اراضی اور بحالی سے متعلق کیسز میں سنگل بینچ اور ڈویژن بنچ کے فیصلے جاری کر دیے ہیں۔ ڈویژن بنچ کا فیصلہ جسٹس خادم حسین سومرو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دیا، جس میں عدالت نے واضح کیا کہ سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کے سیکشن 32 کے تحت حاصل کی گئی اراضی سی ڈی اے کی ملکیت میں آ چکی ہے۔
عدالت نے کہا کہ 25 جولائی 2008 کا خط از خود اضافی الاٹمنٹ یا دوبارہ بحالی کا کوئی قابلِ نفاذ حق پیدا نہیں کرتا۔ اسی طرح 1996 کی بحالی پالیسی کے تحت کسی شخص کو دہرا فائدہ نہیں دیا جا سکتا اور برسوں پرانے دعوے دوبارہ نہیں کھولے جا سکتے۔ اپیل کنندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ بقایا معاوضے یا بحالی کے کسی جائز دعوے کے لیے ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سے رجوع کریں۔
سنگل بینچ کے حکم نامے میں جسٹس انعام امین منہاس نے متاثرین کے مؤقف کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جن متاثرین کو قانون کے مطابق سنا جانا چاہیے انہیں سننا ضروری ہے اور اگر ان کا حق بنتا ہے تو انہیں وہ حق دیا جائے۔ عدالت نے سی ڈی اے کو ایک ماہ کے اندر تمام فریقین کو سن کر قانون کے مطابق شفاف اور منصفانہ طریقے سے میرٹ پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے مزید ہدایت کی کہ حتمی فیصلے تک درخواست گزاروں کے خلاف کوئی منفی کارروائی نہ کی جائے۔ درخواست گزاروں کی پہلے سے سیل شدہ جائیدادیں فوری طور پر ڈی سیل کی جائیں۔ جن متاثرین کا سید پور کی زمین یا گھروں کا معاوضہ ابھی باقی ہے صرف وہی ڈپٹی کمشنر کے پاس جائیں، اور جگہ خالی کروانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔
یہ فیصلے سید پور گاؤں میں سی ڈی اے کی کارروائی کے دوران گھروں کو مسمار کیے جانے کے خلاف دائر مقدمات پر جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے متاثرین کے مفاد میں فیصلہ سناتے ہوئے یہ یقینی بنایا کہ قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔
اب تک کی کہانی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی
- اسلام آباد میں نیا کنونشن و ایکسپو سینٹر: محسن نقوی نے سنگ بنیاد رکھ دیا، تعمیر 6 سے 7 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف
- بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن رسک میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر
- اسلام آباد ہائیکورٹ: ون کنسٹیٹیوشن ایونیو کیس میں بی این پی کمپنی کی درخواست واپس
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ مکمل کرنے کا حکم









