جمعہ, 25 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

پاکستان

راولپنڈی میں پہلی بار خواتین ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا دی گئیں

راولپنڈی میں عدالتی پیشی کیلئے خواتین ملزمان کو پہلی مرتبہ ہتھکڑیاں پہنائی گئیں، جس پر وکلاء اور رشتہ داروں نے شدید احتجاج کیا۔

25 ستمبر 2026, 7:25 صبح

راولپنڈی میں ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ واقعہ پیش آیا کہ خواتین ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر اڈیالہ جیل سے کچہری اور واپس جیل منتقل کیا گیا۔ اس اقدام پر خواتین ملزمان کے رشتہ داروں اور مقامی وکلاء نے سخت احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق خواتین ملزمان کے دونوں ہاتھ چھ سے سات گھنٹوں تک ہتھکڑیوں سے جکڑے رہے، جبکہ اس دوران انہیں پولیس وین میں سوار ہونے، اترنے، واش روم جانے اور لباس درست کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

خواتین ملزمان نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار انہیں وین میں سوار کروانے یا اتارتے ہوئے مختلف بہانوں سے پیچھے سے پکڑتے اور ہاتھ تھامتے تھے، جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔

ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہتھکڑیاں لگانا غیر آئینی، غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی عمل ہے۔ وکلاء کا مؤقف تھا کہ خواتین کو سزائے موت بھی نہیں دی جا سکتی۔

سینیئر وکیل شان زیب خان کے مطابق یہ فیصلہ سی پی او راولپنڈی کے حکم پر کیا گیا، جسے وکلاء نے غلط قرار دیا۔

اسی زمرے سے