جمعہ, 25 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

پاکستان

افغانستان پاکستان سے جنگ نہ کرے، اسے شکست ہوگی: ضیاء اللہ لانگو

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ افغانستان اگر پاکستان سے لڑنے کی کوشش کرے گا تو اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

24 ستمبر 2026, 11:57 شام

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے پاکستان سے جنگ کرنے کی کوشش کی تو شکست اس کا مقدر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کو خود فریبی سے نکل کر اصل حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے اور ایک اچھے ہمسائے کی طرح پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا چاہییں۔

ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ افغانستان یہ سمجھتا ہے کہ اس نے سوویت یونین کو شکست دی تھی اور اب وہ خود کو بڑی طاقت تصور کرتا ہے۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ نے الزام عائد کیا کہ افغانستان بھارت اور اسرائیل کے مالی تعاون سے پاکستان کے خلاف اقدامات کرنا چاہتا ہے، لیکن پاکستانی فوج سرحدوں پر پوری طرح تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اگر کسی نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ضیاء اللہ لانگو نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنے عوام کو جنگ کے اثرات سے بچائے اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کے بجائے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کی راہ اپنائے۔

اسی زمرے سے