پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج نے افغانستان میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور انفرااسٹرکچر تباہ کر دیے۔
24 ستمبر 2026, 10:40 صبح
پاک فوج نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے دس مقامات پر ان کے ٹھکانوں اور انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ یہ کارروائیاں آپریشن غضب للحق کے تحت کی گئیں۔ ان فضائی اور ڈرون حملوں میں نہ صرف دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے بلکہ ڈرون لانچ اور ذخیرہ کے مقامات کو بھی مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔
جاری کردہ ویڈیو کلپس میں ان فضائی اور ڈرون کارروائیوں کے مناظر کو دکھایا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق نشانہ بنائے گئے مقامات ایسے دہشت گرد عناصر سے منسلک تھے جو پاکستان کے اندر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔
بیان کے مطابق یہ کارروائیاں 23 ستمبر کو افغان طالبان حکومت کی جانب سے ہونے والی ڈرون دراندازی کی ناکام کوشش کے ردعمل میں کی گئیں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا، خاص طور پر بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والے دہشت گرد حملوں کے خلاف۔
اسی زمرے سے
سندھ میں مفرور و اشتہاری ملزمان کی تعداد 77 ہزار سے تجاوز کر گئی
2 گھنٹے قبل
ایم ڈی کیٹ 2026 نتائج کا اعلان، 66 فیصد امیدوار کامیاب
3 گھنٹے قبل
شہریوں کو آف لوڈ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی ایف آئی اے پر برہمی
5 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ
6 گھنٹے قبل