جمعرات, 24 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اہم موٹرویز اور جی ٹی روڈ بند

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر موٹروے پولیس نے اہم شاہراہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

23 ستمبر 2026, 11:09 شام

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سبب موٹروے پولیس نے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت کو تاحکم ثانی معطل کر دیا ہے۔ یہ اقدام عوام کی حفاظت اور امن و امان کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹروے ایم ون کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے لے کر چھچھ انٹرچینج تک دونوں جانب سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایم ون کے مختلف انٹرچینجز جن میں اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ/ترنول، سنگجانی/اے ڈبلیو ٹی، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے، غازی اور چھچھ شامل ہیں، بھی بند ہیں۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم چودہ کو ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیب، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینجز بھی تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ این فائیو کو بھی اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یہ راستے بدھ کی رات سے بند کیے گئے ہیں اور اگلی ہدایت تک بند رہیں گے۔

اسی زمرے سے