جمعرات, 24 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

پاکستان

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی عائد

اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ، ہر قسم کے اجتماع یا اکٹھ پر مکمل پابندی، ضلعی انتظامیہ کا اعلان۔

23 ستمبر 2026, 5:17 شام

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری سطح پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ اس کے تحت شہر بھر میں کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اگر کوئی شخص اس حکم کی خلاف ورزی کرے گا تو متعلقہ قوانین کے تحت اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں تین سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

اسی زمرے سے