پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر سے
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر سے ہوگا۔
23 ستمبر 2026, 5:54 شام
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر 2026 سے ہوگا۔
وزارت توانائی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور اب اس کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزارت توانائی کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کے نرخ، پریمیم اور دوسرے عوامل میں ہونے والی تبدیلی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی، جب پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 392 روپے 5 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 418 روپے 96 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
اسی زمرے سے
پٹرول سبسڈی پر آئی ایم ایف کا کوئی سنجیدہ اعتراض نہیں، شہباز شریف
9 گھنٹے قبل
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی
19 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج سے شروع، 1.2 ارب ڈالر ملنے کی توقع
23 گھنٹے قبل
پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نے نیا تنظیمی ڈھانچہ جاری کر دیا
2 دن قبل