سندھ میں مفرور و اشتہاری ملزمان کی تعداد 77 ہزار سے تجاوز کر گئی
سندھ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق صوبے میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کی تعداد 77 ہزار 630 تک پہنچ گئی ہے۔ رواں برس 14 ہزار 841 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
24 ستمبر 2026, 10:12 صبح
سندھ میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کی مجموعی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ پولیس کے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق فی الوقت صوبے بھر میں ان ملزمان کی تعداد 77 ہزار 630 ہو چکی ہے۔
رواں برس مجموعی طور پر 14 ہزار 841 مفرور و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اشتہاری ملزمان میں 13 ہزار 549 کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ 6 ہزار 864 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس عرصے میں 1131 اشتہاری ملزمان کو فہرست سے خارج، 30 ہلاک اور 4 کو دوبارہ شامل کیا گیا۔ اس وقت مجموعی طور پر صوبے بھر میں اشتہاری ملزمان کی تعداد 38 ہزار 435 ہے۔
دوسری جانب مفرور ملزمان میں بھی 20 ہزار 182 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پولیس نے 7 ہزار 977 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 5 ہزار 28 کو فہرست سے خارج کیا گیا۔ 12 مفرور ملزمان ہلاک اور 262 کو دوبارہ فہرست میں شامل کیا گیا۔ اب صوبے بھر میں مفرور ملزمان کی تعداد 39 ہزار 195 ہو چکی ہے۔
پولیس کے مطابق 2024 کے دوران مجموعی طور پر 14 ہزار 841 مفرور اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسی زمرے سے
پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
2 گھنٹے قبل
ایم ڈی کیٹ 2026 نتائج کا اعلان، 66 فیصد امیدوار کامیاب
3 گھنٹے قبل
شہریوں کو آف لوڈ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی ایف آئی اے پر برہمی
5 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ
6 گھنٹے قبل