کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ
سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا۔
24 ستمبر 2026, 6:56 صبح
کوہاٹ پولیس لائنز حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کی جوائنٹ ٹیم نے اس حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ دو دہشت گرد تنظیموں نے مل کر اس حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ حملہ آوروں کا مقصد سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ سے اپنے ساتھیوں کو رہا کرانا تھا۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ دہشت گردوں نے حملے سے کچھ دن قبل کوہاٹ میں قیام کیا تھا۔ مزید یہ کہ ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کی گاڑی سمیت دیگر اہم شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنایا۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال بھی دہشت گردوں نے کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، جسے حملے سے قبل ہی دہشت گردوں کی گرفتاری کے ذریعے ناکام بنادیا گیا تھا۔
اسی زمرے سے
پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
2 گھنٹے قبل
سندھ میں مفرور و اشتہاری ملزمان کی تعداد 77 ہزار سے تجاوز کر گئی
3 گھنٹے قبل
ایم ڈی کیٹ 2026 نتائج کا اعلان، 66 فیصد امیدوار کامیاب
3 گھنٹے قبل
شہریوں کو آف لوڈ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی ایف آئی اے پر برہمی
5 گھنٹے قبل