سونا اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، مقامی اور عالمی سطح پر نرخ مزید کم
عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی فی تولہ اور چاندی کی قیمتیں نمایاں طور پر کم ہوگئیں، مقامی بازاروں میں فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا۔
24 ستمبر 2026, 10:47 صبح
آج جمعرات کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 56 امریکی ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 258 ڈالر فی اونس مقرر ہوئی۔
عالمی منڈی میں ہونے والی اس کمی کا اثر پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آیا۔ آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر کے سونے کے بازاروں میں فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی۔
علاوہ ازیں، فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 801 روپے کی کمی کے ساتھ نیا ریٹ 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے فی 10 گرام طے پایا۔
آج نہ صرف سونا بلکہ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 171 روپے سستی ہو گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 6 ہزار 837 روپے رہ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام چاندی 147 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 81 روپے پر آ گئی۔
اسی زمرے سے
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی
12 گھنٹے قبل
پٹرول سبسڈی پر آئی ایم ایف کا کوئی سنجیدہ اعتراض نہیں، شہباز شریف
1 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر سے
1 دن قبل
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی
1 دن قبل